Inquilab Logo

غزہ میں تباہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کاکام شروع

Updated: June 06, 2021, 7:32 AM IST | gaza

مصرسے ماہرین اور تعمیراتی مشینری اور دیگر امدادی ساز وسامان غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگارہ رفح سے پہنچائے گئے

Volunteers remove debris and debris from Gaza.Picture:PTI
غزہ میںملبے سے برآمدسامان اور ملبہ ہٹانے کا کام کرتے ہوئے رضاکار۔ تصویرپی ٹی آئی

غزہ میں مسلسل ۱۱؍ دنوں تک اسرائیل کی جارحیت میں  تباہ عمارتوں  کے ملبے کو ہٹانے کا کام شرع کردیا گیا ہے۔ مقامی ادارو ںکے ساتھ بین الاقوامی امدادی اداروں کے رضاکار بھی اس کام میں تیزی سے سرگرم  ہیں۔   مختلف   بین الاقوامی خبرساں اداروں کواس کام شامل رضاروں نے بتایا ہے کہ ملبے میں  یہاں رہنے والے مکینوں کے تباہ شدہ  ساز وسامان بر آمد ہورہے ہیں۔ ان میں بچوں کے کھلونے سمیت  دیگر اشیاء بھی شامل ہیں۔
تعمیر نو کیلئے مصر سے تعمیراتی مشینری غزہ پہنچائی گئی
  اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز مصر سے تعمیراتی مشینری، تعمیراتی سامان اور ماہرین تعمیرات مشتمل ٹیم  بھی غزہ پہنچ گئی ہے۔ مصر سے آنےوالے ماہرین اسرائیلی بمباری سے ہونے والی تباہی  کا جائزہ لینے کے بعد تعمیراتی کام شروع کریں گے۔ذرائع  کے مطابق  مصر نے تعمیراتی مشینری اور عملہ غزہ بھیجنے سے قبل غزہ کی حکمراں پارٹی  حماس اور را ملہ میں فلسطینی اتھاریٹی سے بھی رابطہ کیا تھا اور دونوں کو اس  بارے میں مطلع کیا تھا۔مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مصرسے ماہرین اور تعمیراتی مشینری غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگارہ رفح سےیہاں لائی گئی۔ اس وقت  اس سڑک پر دور دور تک  مصر کے پرچم لگے بلڈوز اور دیگر گاڑیاں نظر آئیں۔
  واضح رہے کہ فلسطینی حکام نے غزہ میں مجموعی طور پر نقصانات کا تخمینہ ۱۵؍ کروڑ ڈالر سے زائد ظاہر کیا ہے۔ وہیں واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا حتمی تخمینہ لگانا مشکل ہے ، یہ نقصان اربوں ڈالر پر مشتمل  ہوسکتاہے۔

gaza Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK