نیوجرسی میں کچرے سے بھری ایک لاوارث کار پارکنگ جلد ہی تین ریاستوں کے درمیانی علاقے میں مہنگی ترین جگہوں میں سے ایک بن جائے گی۔
EPAPER
Updated: June 14, 2026, 6:04 PM IST | New Jersey
نیوجرسی میں کچرے سے بھری ایک لاوارث کار پارکنگ جلد ہی تین ریاستوں کے درمیانی علاقے میں مہنگی ترین جگہوں میں سے ایک بن جائے گی۔
فٹ بال ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے آغاز سے چند دن پہلے ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا جو یہ ظاہر کرے کہ نیوجرسی میں کچرے سے بھری ایک لاوارث کار پارکنگ جلد ہی تین ریاستوں کے درمیانی علاقے میں مہنگی ترین جگہوں میں سے ایک بن جائے گی۔ حال ہی میں تزئین و آرائش سے گزرنے والا ہوٹل ’’ ورلڈ آف بلیو ‘‘ فٹ بال شائقین سے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی رات اپنی کاریں پارک کرنے کے لیے ۳۵۰؍ ڈالرس فیس وصول کرے گا۔ ہائی وے کے دوسری طرف واقع میٹ لائف سٹیڈیم اگلے پانچ ہفتوں کے دوران فائنل سمیت مجموعی طور پر آٹھ میچوں کی ميزبانی کرے گا۔
ہوٹل کی ویب سائٹ کے مطابق ۱۹؍جولائی کو فائنل میچ کی رات کمرہ بک کرنے کی لاگت تقریباً نیوجرسی میں کچرے سے بھری ایک لاوارث کار پارکنگ جلد ہی تین ریاستوں کے درمیانی علاقے میں مہنگی ترین جگہوں میں سے ایک بن جائے گی۔۲۳۰۰؍ ڈالرس ہے جو ایک ماہ بعد کی لاگت سے سات گنا زیادہ ہے۔ لیکن بکنگ میں ۳۸۳؍ ڈالرس کی رعایتی قیمت پر کار پارکنگ کی جگہ کا استعمال شامل ہے۔ نیویارک اور فلاڈیلفیا کے درمیان گوداموں اور دلدلی زمینوں کا یہ وسیع علاقہ عام طور پر کسی دوسری منزل کے راستے میں ایک عارضی پڑاؤ ہوتا ہے یا اس وقت قیام کی جگہ بنتا ہے جب آپ مینہٹن میں رہائش کا خرچ برداشت نہیں کر پاتے۔ لیکن میٹ لائف سٹیڈیم سے اس کی قربت نے مقامی ہوٹل مالکان کو ورلڈ کپ کی بکنگ میں بڑی چھلانگ پر داؤ لگانے پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے اسی حساب سے کمروں کی قیمتیں مقرر کر دیں۔
اب تک مانگ بظاہر کم ہی دکھائی دے رہی ہے۔ ایک ریسیپشنسٹ، الیگزینڈرا سانچیز نے بتایا کہ ہوٹل ’’ ورلڈ آف بلیو‘‘، جس کی انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کے مقابلوں کے آغاز سے قبل اسے ایک پرتعیش منزل میں تبدیل کرنے کے لیے تقریباً۱۰۰؍ملین ڈالر خرچ کیے، میں گروپ سٹیج کے میچوں کے دوران بکنگ کا تناسب ۸؍ فیصد سے ۳۰؍ فیصد کے درمیان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائنل میچ کے لیے صرف ۴؍ فیصد کمرے بک ہوئے ہیں ۔ پیر کے دن تک پارکنگ لاٹ میں صرف ایک جگہ بک ہوئی تھی۔
یہ اس بات کی تازہ ترین علامت تھی کہ امریکی ميزبان شہروں میں فٹ بال شائقین کی متوقع آمد ابھی تک پوری طرح سے حقیقت کا روپ نہیں دھار سکی جسے انڈسٹری کے تجزیہ کار اور ٹریول ایجنٹس مختلف عوامل سے جوڑتے ہیں۔ ان عوامل میں ٹکٹوں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور ہوائی سفر کے اخراجات شامل ہیں۔ اس کے ساتھ مناسب قیمتوں پر رہائش کے متبادل کی کمی بھی شامل ہے۔ ان جگہوں پر بھی متبادل رہائش کی کمی ہے جو عام طور پر کم بجٹ والے مسافروں کی ضروریات پوری کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:وِہان کی پیدائش کے بعد کترینہ کیف کے کم بیک کی تیاریاں، او ٹی ٹی ڈیبیو کا امکان
فائنل میچ کی رات چار رویہ سڑک کے کنارے واقع ٹو اسٹار ہوٹل ’’ سپر ایٹ ‘‘ میں ایک کمرے کی قیمت تقریباً ۵۰۰؍ڈالر ہے۔ جہاں تک کم لاگت والے اپارٹمنٹ ہوٹلوں کے سلسلے ’’ ایکسٹینڈڈ سٹے امریکہ ‘‘ کا تعلق ہے تو وہاں کمرے کی قیمت ۹۰۰؍ ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ رائٹرز کی جانب سے دونوں ہوٹلوں کی ویب سائٹس کے جائزے سے معلوم ہوا کہ ان کی انتظامیہ نے گروپ سٹیج کے میچوں کے لیے کمروں کی قیمتوں میں کمی کرنا شروع کر دی ہے۔ اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں نے اپنی بلند قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا فاتحانہ آغاز، ترکی کو ۲؍گول سے مات دی
ایک مینوفیکچرنگ کمپنی میں ۳۶؍ سالہ آپریشنز منیجر کرس اینڈراکا نے میریٹ انٹرنیشنل کے ہوٹل ’’ سپرنگ ہل سوئیٹس ‘‘ میں، جہاں وہ اکثر جایا کرتے تھے، بکنگ کے اپنے منصوبے اس وقت بدل دیے جب انہیں معلوم ہوا کہ جولائی کے تیسرے ہفتے میں رات کے قیام کی قیمتیں تقریباً ۳۰۰؍ ڈالر سے بڑھا کر ۵۳۰۰؍ ڈالر کر دی گئی ہیں۔