ڈبلیو پی ایل ۲۰۲۶ء کی میگا نیلامی ۲۷؍ نومبر کو نئی دہلی میں منعقد کی جائے گی۔ یہ اعلان اس ماہ کے اوائل میں اگلے سیزن کے لیے ویمنز پریمیر لیگ کی ریٹینشن فہرست جاری ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 18, 2025, 5:01 PM IST | Mumbai
ڈبلیو پی ایل ۲۰۲۶ء کی میگا نیلامی ۲۷؍ نومبر کو نئی دہلی میں منعقد کی جائے گی۔ یہ اعلان اس ماہ کے اوائل میں اگلے سیزن کے لیے ویمنز پریمیر لیگ کی ریٹینشن فہرست جاری ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔
ڈبلیو پی ایل ۲۰۲۶ء کی میگا نیلامی ۲۷؍ نومبر کو نئی دہلی میں منعقد کی جائے گی۔ یہ اعلان اس ماہ کے اوائل میں اگلے سیزن کے لیے ویمنز پریمیر لیگ کی ریٹینشن فہرست جاری ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ ڈبلیو پی ایل ۲۰۲۶ء کی نیلامی میں ہر ٹیم کو زیادہ سے زیادہ۱۸؍ کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ بنانے کی اجازت ہوگی۔ پانچوں ٹیموں میں مجموعی طور پر۷۳؍ جگہ خالی ہیں، جن میں ۲۳؍ غیر ملکی کھلاڑی شامل ہو سکیں گی۔
— Women`s Premier League (WPL) (@wplt20) November 6, 2025
یُو پی واریئرس نیلامی میں سب سے زیادہ تبدیلیاں کریں گے کیونکہ انہوں نے صرف ایک کھلاڑی ان کیپڈ شویتا سہراوت کو برقرار رکھا ہے۔ ان کے پاس سب سے بڑا پرس ہوگا اور ساتھ ہی چار رائٹ ٹو میچ (آر ٹی ایم )متبادل بھی دستیاب ہوں گے۔
The retentions are here 🙌
— Women`s Premier League (WPL) (@wplt20) November 6, 2025
A look at the retained players of all 5️⃣ teams ahead of the #TATAWPL Mega Auction👌@DelhiCapitals | @Giant_Cricket | @mipaltan | @RCBTweets | @UPWarriorz pic.twitter.com/CFCUewLVPJ
ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور کی قیادت والی موجودہ چیمپئن ممبئی انڈینس اور ۳؍ بار کی رنرس اپ دہلی کیپیٹلس نےجنہوں نے شیفالی ورما اور جیمائمہ روڈریگز کو برقرار رکھا ہے،۵؍کھلاڑیوں کو ریٹین کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے پاس میگا نیلامی میں کوئی آر ٹی ایم آپشن نہیں ہوگا۔
اب تک ہونے والے ۳؍ ایڈیشنز میں ڈبلیو پی ایل میں بعض کھلاڑیوں پر بھاری بولیاں لگائی گئی ہیں۔ ڈبلیو پی ایل ۲۰۲۳ء کی میگا نیلامی میں رائل چیلنجرز بنگلور نے ہندوستانی اوپنر اسمرتی مندھانا کے لیے ۴ء۳؍ کروڑ روپے خرچ کیے تھے، جس کے بعد وہ ڈبلیو پی ایل تاریخ کی سب سے مہنگی کھلاڑی بن گئیں۔ اسمرتی مندھانا، جنہوں نے ۲۰۲۴ء ڈبلیو پی ایل سیزن میں اپنی ٹیم کو خطاب جتوایا تھا، ڈبلیو پی ایل ۲۰۲۶ءکی نیلامی سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور کے ریٹین چار کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ہارورڈ یونیورسٹی میں اسرائیل کا ’’خفیہ آرکائیو‘‘: رپورٹ
کل ملا کر پانچوں ٹیموں نے ۷؍ غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت ۱۷؍ کھلاڑیوں کو ریٹین کیا ہے۔ تمام ٹیموں کے پاس ڈبلیو پی ایل ۲۰۲۶ء کی نیلامی کے لیے مجموعی طور پر۱ء۴۱؍ کروڑ روپے خرچ کرنے کی حد ہوگی۔