• Thu, 13 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شی جن پنگ کی اسپین کے بادشاہ فیلیپے ششم سے ملاقات

Updated: November 13, 2025, 2:39 PM IST | Agency | Beijing

چین کےصدر کےمطابق فریقین کو باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہئے، عملی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہئے۔

Chinese President Xi Jinping and Spain`s King Felipe VI. Photo: AP/PTI
چینی صدر شی جن پنگ اور اسپین کے بادشاہ فیلیپےششم۔ تصویر: اےپی / پی ٹی آئی
بدھ کی صبح چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں اسپین کے بادشاہ فیلیپے ششم سے ملاقات کی جو چین کے سرکاری دورے پر ہیں ۔ اس موقع پر شی جن پنگ نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ ۵۰؍ سال  میں  دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے اور باہمی احترام اور حمایت کے ساتھ  ان کی ترقی  پر قائم رہے ہیں۔
شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اسپین کے ساتھ اپنی روایتی دوستی اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں اسپین کے منفرد کردار کو اہمیت دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فریقین کو باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہئے، عملی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہئے اور ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تبادلوں کو مزید بڑھانا چاہئے۔ 
اسپین کے بادشاہ فیلپے ششم نے کہا کہ اسپین اور چین کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پر اعتماد   کیا اور احترام کیا ہے۔ مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لئے پرعزم رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی ترقی کی کامیابیاں قابل ذکر اور قابل تعریف ہیں۔
ملاقات کے بعد دونوں لیڈروں نے مشترکہ طور پر تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی۱۰؍ دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی ۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK