Inquilab Logo

ملک میں خوف کا ماحول ہے: یشونت سنہا

Updated: January 28, 2020, 11:14 AM IST | Jeelani Khan Aleeg | Lucknow

سابق مرکزی وزرا اور بی جے پی سے وابستہ لیڈران یشونت سنہا اور شتروگھن سنہا نے  مرکزی اور ریاستی بی جے پی حکومت پر سخت حملے کئے ہیں۔ یشونت ملک مطابق ملک میں خوف کا ماحول  ہے جبکہ شترو نے بطور خاص حالیہ بنائے گئے قوانین کیلئے حکومت پر سخت تنقید کی۔ ادھرسماجوادی لیڈر اکھلیش نے بھی  حملے کئے اوروزیرا علیٰ کی زبان اور مرکز کی اقتصادی پالیسیوں پر سخت نکتہ چینی کی۔ ان لیڈروں کے بقول بی جے پی نے سماج کو بانٹتے بانٹتے ملک کو بھی تقسیم کی دہلیز تک پہنچا دیا ہے۔

اکھلیش یادو، یشونت سنہا اور شتروگھن سنہا کا استقبال کرتےہوئے۔ تصویر :  پی ٹی آئی
اکھلیش یادو، یشونت سنہا اور شتروگھن سنہا کا استقبال کرتےہوئے۔ تصویر : پی ٹی آئی

 لکھنؤ : سابق مرکزی وزرا اور بی جے پی سے وابستہ لیڈران یشونت سنہا اور شتروگھن سنہا نے  مرکزی اور ریاستی بی جے پی حکومت پر سخت حملے کئے ہیں۔یشونت ملک مطابق ملک میں خوف کا ماحول  ہے جبکہ شترو نے بطور خاص حالیہ بنائے گئے قوانین کیلئے حکومت پر سخت تنقید کی۔ ادھرسماجوادی لیڈر اکھلیش نے بھی  حملے کئے اوروزیرا علیٰ کی زبان اور مرکز کی اقتصادی پالیسیوں پر سخت نکتہ چینی کی۔ان لیڈروں کے بقول بی جے پی نے سماج کو بانٹتے بانٹتے ملک کو بھی تقسیم کی دہلیز تک پہنچا دیا ہے۔
 مودی حکومت کی شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف ملک بھر میں پیدا ہوئے غم و غصہ  اور حکومتوں کے ذریعہ مظاہرے کو کچلنے کے لئے کئے جارہے سخت ا قدامات کے پیش نظر’گاندھی شانتی یاترا‘پر نکلے یشونت سنہا منگل کو  لکھنؤ پہنچے۔ ان کے ہمراہ شترو سنہا، جارج میتھو اور پرشانت گانڈوے سمیت کئی اور اہم چہرے تھے جن کا ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نےا پنے پارٹی ہیڈکوارٹر پر استقبال کیا۔بعدا زاں، اپنے خطاب میں ان لیڈروں نے مرکزی حکومت اور ریاستی یوگی سرکا ر کو نشانہ  بنایا ۔
 سابق مرکزی وزیر خزانہ یشونت سنہا نے کہا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب آ ج ملک دیوالیہ ہونے کو ہے۔معیشت برے دور میں ہیں، مندی کے ہر طرف آثار ہیں جبکہ ملک کو سی اے اے اورا ین آر سی جیسے معاملوں میں الجھا دیا گیا ہے۔ ملک میں خوف کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان خود کشی کر رہے ہیںاور نوجوان بےروزگاری کی مار جھیل رہے ہیں۔صنعتیں ٹھپ ہیں، باقی کاروباروں کا بھی برا حال ہے۔نوٹ بندی نے سب کچھ ٹھپ کردای ، تباہ و برباد کردیا۔وہ حکومت جس کا وعدہ ہے ۲۰۲۲ءتک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا ہے وہ ان کی خود کشی اور روز کم ہوتی جارہی کمائی پر خاموش ہے۔یشونت نے وزیر داخلہ ا میت شاہ کی زبان پرا عتراض کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر پالیسی اور قانون  ڈنکے کی چوٹ پر نافذ کرنے، ایک انچ بھی نہیں ہٹنے جیسی باتیں کررہے ہیں جو کسی بھی وزیر کو زیب نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ بدنامی یوپی حکومت کی وجہ سے ہورہی ہےجو مظاہرین کے خلاف غیر قانونی حد تک چلی گئی ہے۔ یشونت نے یہ یاترا ۹؍جنوری کو مہاراشٹر سے شروع کی ہے جو گجرات اور راجستھان ہوتے ہوئے پیرکو اتر پردیش پہنچی ۔
  بی جے پی لے باغی لیڈرا ور بالی ووڈ کے اداکار سابق  مرکزی وزیر شترو گھن سنہا نےا پنے خطاب میں کہا کہ یہ حکومت صرف طلاق ثلاثہ، این آر سی اور سی اے اے جیسے قوانین کو ترجیح دیتی ہے کیونکہ یہ سماج کو بانٹتے والے ہیں۔مگر اس بٹوارے نے تو ملک ہی کو تقسیم کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی مذہبی منافرت اورا متیازپر مبنی پالیسیوں کے سبب آج دنیا بھر میں ہندوستان کی بدنامی ہورہی ہےمگر   حکومت کو فکر نہیں ہے۔انہوں نے سی اے اے اور این آر سی کیخلاف سڑکوں پر نکلنے والی خواتین کی  تعریف کرتےہوئے کہا کہ وہ قابل مبارکباد ہیں جن پر ہم سب کو فخر ہے۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے بھی تلخ تبصرے میں کہا کہ مرکزی ہو یا ریاستی بی جے پی حکومتیں صرف سماج کو بانٹ رہی ہیں مگرا س کا خمیازہ تو ملک کے بھولے بھالے عوام بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی ا ے اے اورا ین آر سی لاکر توبی جے پی حکومت نے ملک ہی کو تقسیم کی دہلیز پر پہنچا دیا ہے۔اکھلیش نے کہا کہ وزیرا علیٰ کی زبان ہم سب دیکھ ہی چکے ہیں جو’ ٹھونک دو‘،’بدلہ لیں گے‘،’ نسلیں یاد رکھیں گی‘ جیسی زبانیں استعمال کرتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK