Inquilab Logo

آج سے یس بینک سے پیسے نکالنے پرروک ختم لیکن صارفین کو احتیاط برتنے کا مشورہ

Updated: March 19, 2020, 4:38 PM IST | Agency | New Delhi

نجی شعبہ کے چوتھے بڑے بینک یس بینک کی تشکیل نو کے ساتھ ہی بدھ کی شام ۶؍ بجے سے بینک کے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے سمیت ہرطرح کی پابندی ہٹا لی گئی ہے اور اب اس کے گاہک عام دنوں کی طرح لین دین کرسکتے ہیں اس کے باوجود گاہکوں سے پیسے نکالنے میں جلد بازی نہ کرنے اور احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Yes Bank - Pic : INN
یس بینک بحران ۔ تصویر : آئی این این

نجی شعبہ کے چوتھے بڑے بینک یس بینک کی تشکیل نو کے ساتھ ہی بدھ کی شام ۶؍ بجے سے بینک کے اے ٹی ایم سے  پیسے نکالنے سمیت ہر طرح کی پابندی ہٹا لی گئی ہے اور اب اس کے گاہک عام دنوں کی طرح لین دین کرسکتے ہیں اس کے باوجود گاہکوں سے پیسے نکالنے میں جلد بازی نہ کرنے اور احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔اس بینک کے  بحران میں پھنسنے کے بعد  ۵؍ مارچ کو ریزرو بینک نے بینک سے پیسے نکالنے کی حد ۵۰؍ ہزار روپے طے کردی تھی۔ حالانکہ یہ   حد ۳۰؍ دنوں کےلئے طے کی گئی تھی لیکن حکومت اور ریزرو بینک نے فوری قدم اٹھاتے ہوئے اس کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا جس سے صرف۱۳؍دنوں میں ہی گاہکوں کو عام بینکنگ کی سہولت ملنے لگی ہے۔
 یاد رہے کہ حکومت نے۱۳؍ مارچ کی دیر رات اس کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا  جس کے مطابق بینک سے پیسے نکالنے پر لگی پابندی  بدھ کی شام ہٹا دی گئی ہے۔بینکاری ریگولیشن ایکٹ کے تحت جاری اس نوٹیفکیشن  میں بینک  کے لئے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی تشکیل بھی کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے سابق چیف فائنانس  افسر اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر  پرشانت کمار کو بینک کا چیف  ایگزیکٹیو  آفیسرمقررکیاگیاہے۔مہیش کرشنا مورتی اور اتل بھیڈا  ایگزیکٹیو ڈائریکٹر  بنائےگئےہیں۔ریزروبینک آف انڈیا   ایڈیشنل ڈائریکٹرس کے طورپر ایک یا  اس سے زیادہ  افرادکو مقرر کر سکے گا۔نو تشکیل شدہ بینک، سبھی  پرانے قرض ادا کرے گا۔ بینک کے پاس رکھی سبھی جمع رقوم  اور قرض کے حقوق مکمل طورپر  غیر موثر رہیں گے۔ بینک کے سبھی ملازمین کو کم از کم ایک سال تک پہلے کی طرح تنخواہ اور بھتے ملتے رہیں گے۔نوٹیفکیشن  کے مطابق یس بینک سے پیسے نکالنے پر لگی روک تین کام کے دنوں میں ہٹا دی جائےگی اور بینک کےلئے  مقرر انتظامیہ سات دنوں میں دفتر خالی کردیں گے۔اس طرح سے بدھ کی شام چھ بجے سے پیسے نکالنے  پر لگی پابندی  ختم ہوگئی ہے۔نوتشکیل شدہ بینک کا مقررہ سرمایہ ۶۲۰۰؍ کروڑ روپے ہوگا اور اس کے شیئر کی قیمت دو روپے ہوگی۔ 
 کابینہ نے بھی تشکیل نو کے منصوبے کو منظوری دی تھی۔یس بینک میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے ۴۹؍ فیصد حصہ داری خرید لی ہے اور اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرس میں دو رکن ہوں گے۔وہ اپنے سرمایہ میں  سے ۲۶؍ فیصد حصہ داری کی تین سال تک سرمایہ کاری نہیں کرسکے گا۔یہ لاکنگ مدت ہے۔دیگر  سرمایہ کاروں کےلئے یہ مدت ۷۵؍ فیصد اور تین سال ہے۔ اس طرح سے یس بینک کو ڈوبنے سے بچالیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK