• Tue, 09 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وویک اگنی ہوتری کی ’’دی بنگال فائلز‘‘ پہلے ہفتے میں ۹؍ کروڑ پر ڈھیر

Updated: September 08, 2025, 9:01 PM IST | Mumbai

وویک اگنی ہوتری کی ’’فائلز‘‘ سیریز کی تیسری اور آخری فلم ’’دی بنگال فائلز‘‘ سنیما گھروں میں ریلیز ہوچکی ہے اور پہلے ہفتے میں اس نے محض ۹؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔

Poster for The Bengal File. Photo: INN.
دی بنگال فائل کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این۔

ہدایتکار وویک اگنی ہوتری کی ایک اور پروپیگنڈہ فلم ’’دی بنگال فائلز‘‘ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی ہے۔ ۲۰۱۹ء میں اپنی پہلی پروپیگنڈہ فلم ’’دی تاشقند فائلز‘‘ کے بعد سے وہ مسلسل پروپیگنڈہ فلمیں بنارہے ہیں، جو یکے بعد دیگرے باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہورہی ہیں۔ واضح رہے کہ ’’دی بنگال فائلز‘‘ وویک اگنی ہوتری کی ’’فائلز‘‘ ٹرائیولوجی کی تیسری اور آخری فلم ہے۔ اس سیریز کی پہلی فلم ’’دی تاشقند فائلز‘‘ تھی۔ اس کے بعد ۲۰۲۲ء میں ’’دی کشمیر فائلز‘‘ ریلیز ہوئی جو باکس آفس پر سپر ہٹ ہوئی۔ واضح رہے کہ ’’دی بنگال فائلز‘‘ ۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے اور ۳؍ دنوں میں عالمی سطح پر صرف ساڑھے ۹؍ کروڑ روپے (۷۵ء۶؍ کروڑ مقامی باکس آفس پر اور ۵۰ء۱؍ کروڑ عالمی باکس آفس پر) کا کاروبار کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’دی کونجیورنگ ۴‘عالمی باکس آفس پر سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی دوسری ہارر فلم

یہ فلم مغربی بنگال کے پس منظر میں بنائی گئی ہے جس میں یہ بتانے کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ تقسیم ہند کے بعد یہاں ہندوؤں کی نسل کشی ہوئی تھی۔ فلم میں متھن چکرورتی، انوپم کھیر، پلوی جوشی، درشن کمار، سمرت کور، ساسوتا چٹرجی، نماشی چکرورتی اور راجیش کھیرا مرکزی کردار میں ہیں۔ اس فلم سے جڑے دو اداکار پہلے ہی وویک اگنی ہوتری پر الزام عائد کرچکے ہیں کہ انہیں فلم کی پوری اسکرپٹ نہیں دی گئی تھی اور انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ ان کا حصہ کس طرح فلم میں استعمال کیا جائے گا۔ یہ ایک متنازع فلم ہے اس لئے مغربی بنگال میں اس کی ریلیز پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK