Updated: September 08, 2025, 8:11 PM IST
| Dubai
اس بار جرسی پر اسپانسر کا شامل نہیں ہے۔ ہندوستان نے ریکارڈ۸؍ بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتا ہے۔ اس بار بھی ٹیم یہ ٹائٹل جیتنے کے لیے تیار ہے۔ ہندوستان اپنی مہم کا آغاز۱۰؍ ستمبر کو میزبان یو اے ای کے خلاف کرے گا۔ اس کے بعد۱۴؍ ستمبر کو پاکستان کے خلاف میچ ہو گا۔
کلدیپ یادونئی جرسی میں۔ تصویر:پی ٹی آئی
ایشیا کپ۲۰۲۵ء کی تیاریوں کے درمیان، دفاعی چمپئن ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے اپنی نئی آفیشل جرسی لانچ کی۔ بی سی سی آئی نے ایک ویڈیو کے ذریعے ٹیم کی نئی کٹ کا انکشاف کیا ہے۔ جرسی کی لانچنگ کے ساتھ ہی، ہندوستانی ٹیم دبئی میں اپنی پریکٹس میں پسینہ بہا رہی ہے۔ ہندوستان اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لیے جارحانہ آغاز کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
کھلاڑیوں نے یہ بات نئی جرسی کے ساتھ کہی
بی سی سی آئی کے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے، جس میں ٹیم انڈیا کے کھلاڑی اپنی نئی جرسی میں نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں تمام کھلاڑیوں نے اپنی اپنی بات کہی۔ کپتان سوریہ کمار یادو نے کہا کہ وہ دوبارہ `ایشین چمپئن ٹائٹل جیتنا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی سنجو سیمسن نے بتایا کہ وہ اس میچ کو کمتر نہیں نہیں سمجھ رہے ہیں۔ ہاردک پانڈیا نے کہا کہ وہ اس اعزاز کے لیے لڑیں گے اور اپنا سب کچھ دینے کے لیے تیار ہیں۔ تیز گیند باز عرشدیپ سنگھ نے کہا کہ یہ صرف ایک میچ نہیں ہے بلکہ `پورے ملک کا خواب ہے۔ آخر میں کپتان سوریہ کمار یادو نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اس بار بھی چمپئن بننے آئے ہیں۔
ہندوستان کا شیڈول کیا ہے
ہندوستان نے ریکارڈ ۸؍ مرتبہ ایشیا کپ کا خطاب جیتا ہے۔ اس بار ہندوستان اپنی مہم کا آغاز۱۰؍ ستمبر کو میزبان یو اے ای کے خلاف کرے گا۔ اس کے بعد ۱۴؍ ستمبر کو پاکستان کے خلاف میچ ہو گا، پھر ۱۹؍ ستمبر کو وہ اپنا آخری گروپ میچ عمان کے خلاف کھیلے گا۔ اس کے بعد گروپ ۴؍ کے میچ ہوں گے اور پھر فائنل۔