• Tue, 09 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی ویزا قوانین مزید سخت: امیدوار کو اپنے ہی ملک میں انٹرویو دینا ہوگا

Updated: September 08, 2025, 8:13 PM IST | New Delhi

امریکہ کے بی ون اور بی ٹو ویزا قوانین مزید سخت ہوگئے ہیں۔ اب ہندوستانیوں کو ویزا انٹرویو کیلئے ہندوستان ہی میں موجود قونصل خانوں میں درخواست دینی ہوگی۔ وہ کسی تیسرے ملک کا سفر نہیں کرسکتے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

امریکہ نے اپنے ویزا قوانین میں مزید سختی کرتے ہوئے نان امیگرنٹ ویزا (این آئی وی) کے درخواست دہندگان کیلئے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ اب انہیں امریکی سفارت خانے یا قونصل خانے میں انٹرویو کیلئے اپنے ملک ہی میں رہنا ہوگا۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ نئی ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں، جو دنیا بھر میں غیر تارکین وطن کے ویزوں کے تمام زمروں پر لاگو ہوتی ہیں، بشمول طلبہ، کاروباری مسافر، عارضی کارکنان، سیاحوں، اور منگیتر کیلئے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے درخواست دہندگان انٹرویو سلاٹ جلدی حاصل کرنے کیلئے تیسرے ممالک کا سفر کر سکتے تھے۔ وبائی حالات کے دوران ہندوستانی درخواست دہندگان میں یہ کام خاص طور پر مقبول ہوا۔اس وقت انہیں ویزا انٹرویو کیلئے ۳؍ سال انٹرویو کا انتظار کرنا پڑ رہا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: دہلی کی عدالت کا صحافیوں کو اڈانی پر ہتک آمیز خبر شائع کرنے سے روکنے کا حکم

نئے قوانین ہندوستانی مسافروں کے بیرون ملک بکنگ بزنس (بی ون) یا ٹورسٹ (بی ۲) ویزا انٹرویو کے عمل کو ختم کرتے ہیں۔ وبائی امراض کے دوران، بہت سے لوگوں نے نہ صرف قریبی مراکز جیسے کہ بنکاک اور سنگاپور بلکہ فرینکفرٹ، ریو ڈی جنیرو اور چیانگ مائی سمیت دور دراز مقامات کا بھی سفر کیا تاکہ وہ اپنے ویزا کی رسمی کارروائیوں کو مکمل کرسکیں۔ درحقیقت، دو سال پہلے، فرینکفرٹ میں امریکی قونصل خانے نے ہندوستانی درخواست دہندگان کیلئے مخصوص این آئی وی انٹرویو سلاٹ مقرر کئے تھے، ایسے وقت میں جب ہندوستان میں بی ون اور بی ۲؍ کے انتظار کی مدت ۱۵؍ سے ۲۰؍ مہینے چل رہی تھی۔ 
نئے قوانین کے ساتھ، یہ اختیار بند کر دیا گیا ہے۔ غیر تارکین وطن ویزا کے حصول کیلئے ہندوستانیوں کو اب گھریلو قونصل خانوں میں قطار میں کھڑا ہونا ہوگا جہاں بی ون اوی بی ۲؍ انٹرویو کیلئے موجودہ انتظار کی مدت حیدرآباد اور ممبئی میں ساڑھے تین ماہ سے چنئی میں نو ماہ تک ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK