• Mon, 08 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بحران کا شکار یس بینک سے جلد پابندی ہٹے گی، تشکیل نو کامنصوبہ منظور

Updated: March 14, 2020, 10:11 AM IST | Agency | New Delhi

ایس بی آئی ۴۹؍فیصد حصص خریدے گا ، آربی آئی نے بحران کے حل کیلئے مرکزی کابینہ کو تجویز بھیجی تھی

Yes Bank Picture INN
یس بینک ۔ تصویر : آئی این این

 بحران کا شکار یس بینک کو سنبھالا دینے کیلئے مودی حکومت نے جمعہ کو بڑا اعلان کیا ہے ۔ حکومت نے آربی آئی کی تجویز پر نجی شعبہ کے چوتھے بڑے بینک، یس بینک کی تشکیل نو کے منصوبہ کو جمعہ کو منظوری دے دی ہے جس سے جلد ہی اس بینک سے پابندی ہٹے گی۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں تشکیل نو کے منصوبہ کو منظوری دی گئی۔ 
 وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے یہاں صحافیوں کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا اور اس کے جاری ہونے  کے ۳؍ دن کے اندر اس بینک پر عائد کردہ پابندی ہٹا لی جائے گی۔ اس کے ۷؍ دنوں کے اندر مقرر ایڈمنسٹریٹردفتر خالی کردیں گے اور نیابورڈ آف ڈائریکٹر تشکیل دیاجائے گا جو اس کا کام کاج دیکھے گا۔نئے بورڈ آف ڈائریکٹر میں ایس بی آئی کے ۲؍ نمائندے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ بینک کے مقررہ سرمایہ کو۱۱۰۰؍کروڑ روپے سے بڑھاکر۶۲۰۰؍کروڑ روپے کرنے کوبھی منظوری دی گئی ہے ۔ ایس بی آئی اس بینک میں۴۹؍فیصد حصہ داری لے گا اور وہ اپنی سرمایہ کاری میں سے۲۶؍فیصد حصہ داری کے شیئر ۳؍ سال تک فروخت نہیں کرسکے گا،یہ لاکنگ میعادہے ۔دیگر سرمایہ کاروں کیلئے یہ حد ۷۵؍ فیصد اور ۳؍ سال ہے۔ انہوں نے کہاکہ ۵؍ مارچ کو ریزروبینک نے یس بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر کو تحلیل کرتے ہوئے اس پر پابندی لگادی تھی اور اسکے لئے  ایڈمنسٹریٹر مقررکیاتھا۔۶؍ مارچ کو تشکیل نو منصوبہ کا خاکہ جاری کیاگیا اور اس پر موصول ہونے والی رائے کے بعد اس خاکہ کو حتمی شکل دی گئی جسے  آج(جمعہ کو) منظوری دی گئی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK