آئی پی او میں پیش کرنےکیلئے جتنے شیئر موجود ہیں اس سے زیادہ کی خریداری کیلئے دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: September 16, 2026, 12:38 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
آئی پی او میں پیش کرنےکیلئے جتنے شیئر موجود ہیں اس سے زیادہ کی خریداری کیلئے دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج آف انڈیا (این ایس ای) کے آئی پی او کیلئے شیئر بازار میں زبردست مانگ ہے۔ جمعرات (۱۷؍ ستمبر کو) آئی پی او بازار میں پیش کیا جائےگا او ر ۲۱؍ ستمبر کو بند کردیا جائےگا۔ یہ پوری طرح سے آفر فار سیل یعنی’او ایف ایس‘ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ این ایس ای نئے شیئر جاری نہیں کرے گا، بلکہ موجودہ شیئر ہولڈرز اپنے شیئر فروخت کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے:سنبھل کےمسلم ٹیچر کو بڑی راحت،ہائی کورٹ نےمعطلی کے حکم پر روک لگائی
مذکورہ شیئرز کی خریداری کیلئے اپنی دلچسپی کا اندراج کرانےوالوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے این ایس ای نے اسے ’’غیر معمولی طور پر بڑی‘‘ طلب قرار دیا ہے۔ این ایس ای کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر آشیش کمار چوہان نے منگل کو بتایاکہ این ایس ای کے پاس فروخت کے لیے جتنے شیئر دستیاب ہیں، ان سے کہیں زیادہ شیئرسرمایہ کار انہیں خریدنا چاہتے ہیں۔ ایک شیئر کی قیمت ۱۷۰۰؍ سے۱۷۸۵؍روپے رکھی گئی ہے۔زیادہ سے زیادہ۶۴ء۱۲؍کروڑ شیئر فروخت کئے جائیں گے۔چوہان نے بتایا کہ بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں نے محدود تعداد میں دستیاب شیئر حاصل کرنے کیلئے دلچسپی دکھائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ این ایس ای کو اپنے کچھ شیئر ہولڈرس سے او ایف ایس میں حصہ لینے کی درخواست کرنی پڑی، تاکہ ایکسچینج لسٹنگ کی ضروریات پوری ہوسکیں۔