کانگریس لیڈروں کی متاثرہ کنبوں سے ملاقات ، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی، آپ کےسنجے سنگھ بھی پہنچے، اکھلیش اور ستیش مشرا کے آج جانے کی ا مید
EPAPER
Updated: October 07, 2021, 7:46 AM IST | Jilani Khan | Lucknow
کانگریس لیڈروں کی متاثرہ کنبوں سے ملاقات ، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی، آپ کےسنجے سنگھ بھی پہنچے، اکھلیش اور ستیش مشرا کے آج جانے کی ا مید
:لکھیم پور میں کسانوں پر بی جے پی لیڈر کے صاحبزادے کے ذریعہ گاڑی چڑھانے کے معاملہ میں اپوزیشن کے دبائو کے سامنے یوگی حکومت کو بالآخر جھکنا ہی پڑا ۔اس نے کانگریس لیڈرراہل گاندھی کو نہ صرف لکھنؤ ایئر پورٹ پر اترنے بلکہ لکھیم پور کھیری ان کی شرط کے مطابق اپنی گاڑی میں جانے کی ا جازت دے دی۔ادھر، پرینکا کے انشن نے بھی رنگ دکھایا اورا نہیں بھی لکھیم پور جانے کی اجازت مل گئی۔ اس طرح، دونوںبھائی بہن کی قیادت میں سینئر لیڈروں پر مشتمل کانگریسیوں کا قافلہ لکھیم پور کھیری پہنچا، جہاں انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن مدداورا نصاف کی یقین دہانی کرائی۔ ادھر دیگر اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران کو بھی حکومت نے لکھیم پور جانے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد عام آدمی پارٹی کے لیڈرسنجے سنگھ بھی پہنچ گئے جبکہ اکھلیش یادو اور ستیش مشرا کے جمعرات کو جانے کی ا مید ہے۔
اس سے قبل بدھ کو بھی لکھنؤ میں کسانوں کے قتل معاملہ پرسیاسی گھمسان جاری رہا۔ راہل گاندھی جب ایئر پورٹ پہنچے تو انہیں حکومتی نمائندوں نے اس شرط پر باہر آنے کی ا جازت دی کہ وہ سرکاری گاڑی میں لکھیم پور جائیںمگر، راہل نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر حال میں جائیں گے اور اپنی گاڑی سے جائیں گے کیونکہ انہیں سرکار پر بھروسہ نہیں جبکہ ان کی سیکوریٹی کو سخت خدشات پہلے سے ہی ہیں۔اس کے بعد راہل پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کے ساتھ روانہ ہوئے۔اس موقع پر ان کے ساتھ کے سی وینو گوپال بھی تھے۔یہ قافلہ سیتاپور پہنچا جہاں گیسٹ ہائوس میں پرینکا سے راہل نے ملاقات کی۔تھوڑی دیر کی میٹنگ کے بعد پرینکا کے ساتھ یہ قافلہ نہاسن کے لئے روانہ ہوئے۔پرینکا کے ہمراہ راجیہ سبھا ممبر دپیندر ہڈا اور اجے کمار للو بھی تھے۔
یہ کانگریسی لیڈران نگھاسن ، پالیا اور چکور گئے جہاں انہوں نے متاثرہ کنبوں سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی ۔ کانگریس ذرائع کے مطابق، راہل۔ پرینکا کی قیادت میں یہ لیڈران رام کشیپ کے کنبہ سے بھی ملاقات کریں گے۔