Inquilab Logo Happiest Places to Work

آپ کے اینڈرائڈ فون کا گوگل اسٹوریج اب جلد بھر سکتاہے

Updated: July 09, 2026, 10:38 AM IST | Agency | New Delhi

کال ہسٹری اور ایس ایم ایس بیک اپ بھی ۱۵؍ جی بی کا حصہ ہوگا، زیادہ اسٹوریج کیلئے ۵۹؍ روپے ماہانہ دینے پڑ سکتے ہیں۔

Google.Photo:INN
گوگل۔ تصویر:آئی این این
اگر آپ اینڈرائیڈ اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں اور اپنے فون کا بیک اپ گوگل اکاؤنٹ پر محفوظ رکھتے ہیں تو اب آپ کے اکاؤنٹ کا مفت۱۵؍جی بی اسٹوریج پہلے کے مقابلے میں جلد بھر سکتا ہے، کیونکہ گوگل نے اپنی اسٹوریج پالیسی تبدیل کر دی ہے۔گوگل کی نئی پالیسی کے مطابق اب صرف تصاویر اور ویڈیوز ہی نہیں بلکہ ایس ایم ایس، کال ہسٹری اور ایپس کا ڈیٹا بھی اسی۱۵؍جی بی مفت اسٹوریج میں محفوظ ہوگا۔ یہ نیا اصول پہلے نئے اینڈرائیڈ صارفین پر نافذ ہوگا جبکہ موجودہ صارفین کے اکاؤنٹس میں یہ تبدیلی آئندہ چند ماہ کے دوران مرحلہ وار نافذ کی جائے گی۔
 
 
گوگل  اپنی اسٹوریج پالیسی کو مسلسل  تبدیل کر رہا ہے۔ اس سے پہلے مئی میں کمپنی نے بعض نئے اکاؤنٹس کیلئے ، اگر ان کے ساتھ فون نمبر منسلک نہ ہو، مفت اسٹوریج کی حد۱۵؍جی بی سے کم کر کے۵؍جی بی کرنے کی آزمائشی کارروائی شروع کی تھی۔اگر آپ اپنے اکاؤنٹ کیلئے اضافی اسٹوریج خریدنا چاہتے ہیں تو ہندوستان میں فی الحال گوگل ون کے پلان۵۹؍ روپے ماہانہ سے شروع ہوتے ہیں، جن میں۳۰؍جی بی اسٹوریج   ملتا ہے۔ 
 
 
اس تبدیلی کے ساتھ ہی گوگل صارفین کو بیک اپ پر زیادہ کنٹرول دینے کیلئے  نئے فیچرز بھی متعارف کرا رہا ہے۔ پہلے سے موجود ایپ کنٹرولز کے علاوہ اب ایس ایم ایس، ایم ایم ایس، کال ہسٹری اور ڈیوائس سیٹنگز کیلئے بھی آن یا آف رکھنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔  اس طرح آپ خود طے کر سکیں گے کہ کس ڈیٹا کا بیک اپ لینا ہے اور کس کا نہیں۔ اس کیلئے آپ اپنے فون کی سیٹنگز میں جا کر’’گوگل بیک اپ‘‘ پیج کا استعمال کر سکتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK