تمل ناڈو حکومت ٹی وی کے کی قیادت میں زیر اعلیٰ وجے کو یونیورسٹی کا چانسلر بنانے کیلئے کوشاں ہے، اگر یہ اقدام کامیات ہوتا ہے تو ریاستی یونیورسٹیوں کی انتظامیہ میں اہم تبدیلیاں آئیں گی۔
EPAPER
Updated: July 09, 2026, 8:02 PM IST | Chennai
تمل ناڈو حکومت ٹی وی کے کی قیادت میں زیر اعلیٰ وجے کو یونیورسٹی کا چانسلر بنانے کیلئے کوشاں ہے، اگر یہ اقدام کامیات ہوتا ہے تو ریاستی یونیورسٹیوں کی انتظامیہ میں اہم تبدیلیاں آئیں گی۔
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ تعلیم پی وشواناتھن نے اعلان کیا ہے کہ تمل ناڈو حکومت چاہتی ہے کہ وزیر اعلیٰ وجے موجودہ گورنر آر وی آرلیکر کی جگہ چانسلر کے عہدے پر فائز ہوں۔خیال کیا جارہا ہے کہ اگر یہ نافذ ہوتا ہے تو ریاستی یونیورسٹیوں کی انتظامیہ میں اہم تبدیلیاں آئیں گی۔منگل کو وزیر نے پریس کو بتایا کہ یہ تجویز حکومت کے دیرینہ موقف کی عکاسی کرتی ہے کہ ریاست کا منتخب سربراہ یونیورسٹیوں کی نگرانی کرے۔ یہ اقدام وائس چانسلر کی انتخابی کمیٹی کو وسیع کرنے کے منصوبے کے ساتھ بھی آیا ہے، جو ریاست میں یونیورسٹیوں کے انتظام کے بارے میں وسیع تر نظرثانی کا اشارہ دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: درخت ہٹانے کی کوشش، نوجوان کی موت
بعد ازاں وشواناتھن نے کہا کہ اس معاملے پر وزیر اعلیٰ وجے کی زیر صدارت اجلاس میں بحث ہوئی۔ وزیر نے دہرایا کہ حکومت کا ماننا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو چانسلر کا عہدہ سنبھالنا چاہیے۔کئی سالوں تک گورنر چانسلر رہے ہیں۔ گزشتہسال اس بات پر چیلنج تھا کہ چانسلر گورنر ہوگا یا وزیر اعلیٰ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر اعلیٰ چانسلر ہوں۔‘‘ واضح رہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ نئی تملگا ویٹری کژاگم (ٹی وی کے) حکومت نے اس معاملے پر عوامی طور پر اپنا موقف واضح کیا ہے۔ یہ معاملہ کئی ریاستوں میں سیاسی طور پر حساس رہا ہے اور اعلیٰ تعلیم میں گورنروں کے اختیارات پر بڑے پیمانے پر بحث ہوتی رہی ہے۔ اس کے علاوہ چا نسلر کی تجویز کے ساتھ حکومت نے وائس چانسلر کی تقرری کے عمل کو بھی از سر نو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔فی الوقت، تلاش کمیٹی تین ارکان پر مشتمل ہے: گورنر کا نامزد کردہ، ریاستی حکومت کا نامزد کردہ اور یونیورسٹیوں کا نامزد کردہ۔ تاہم، نئے پینل کو بڑھا کر پانچ ارکان کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے: قبول ِاسلام پر ریزرویشن سے محرومی کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن
دریں اثناء یہ تجویز منظوری کے لیے پہلے ہی تمل ناڈو کے گورنر آر وی آرلیکر کو بھیج دی گئی ہے۔اگر منظور ہو جاتی ہے تو یہ تبدیلیاں تمل ناڈو میں یونیورسٹی انتظامیہ کے دو اہم پہلوؤں کو بدل دیں گی۔ وزیر اعلیٰ گورنر کی جگہ ریاستی یونیورسٹیوں کے چانسلر بن جائیں گے، جبکہ ریاستی حکومت کو توسیع شدہ تلاش کمیٹی کے ذریعے وائس چانسلر کے انتخاب کے عمل میں زیادہ نمائندگی حاصل ہوگی۔یاد رہے کہ یہ تجاویز ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب یونیورسٹی انتظامیہ میں گورنروں کا کردار کئی ریاستوں میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ تاہم، کوئی بھی تبدیلی منظوری کے عمل پر منحصر ہوگی اور ریاستی یونیورسٹیوں کو ریگولیٹ کرنے والے قانونی فریم ورک کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہوگی۔