• Fri, 27 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوتھ کانگریس کا اپنے صدر او ردیگر تنظیمی لیڈروں کی رہائی کیلئے ستیہ گرہ

Updated: February 26, 2026, 11:30 PM IST | New Delhi

تمام کانگریس لیڈروں نے یک زبان ہو کر چِب اور دیگر یوتھ کانگریس کارکنوں کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن احتجاج کرنا جرم نہیں ہے

Senior Congress leader Pawan Kheda speaking at the Youth Congress Satyagraha.
یوتھ کانگریس کے ستیہ گرہ میں کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا خطاب کرتے ہوئے

یوتھ کانگریس کے صدر اُدے بھانو چب اور تنظیم کے دیگر کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف یوتھ کارکنان نے جمعرات کے روز یہاں پُرامن ستیہ گرہ کیا۔یوتھ کانگریس کے ترجمان ورون پانڈے نے بتایا کہ اس ستیہ گرہ میں ملک بھر سے آئے یوتھ کانگریس کے کارکنان، قومی عاملہ کے اراکین اور مختلف ریاستوں کے یوتھ کانگریس کے صدور شریک ہوئے۔ پانڈے کے مطابق اس ستیہ گرہ میں کانگریس کے شعبۂ مواصلات کے سربراہ پون کھیڑا، سابق یوتھ کانگریس صدر سری نیواس بی وی، دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو، دہلی کے کانگریس انچارج قاضی نظام الدین، پنجاب میں کانگریس کے رکن اسمبلی رانا گرجیت سنگھ، ادیشہ کانگریس کے انچارج اجے کمار للو، کانگریس سکریٹری ابھیشیک دت، توقیر عالم سمیت کئی سینئر رہنما شامل ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر تمام کانگریس لیڈروں نے یک زبان ہو کر چِب اور دیگر یوتھ کانگریس کارکنوں کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پُرامن احتجاج کرنا جرم نہیں ہے اور یوتھ کانگریس کے کارکنان نے ملک بھر کے نوجوانوں، کسانوں اور ہر شہری کی آواز بلند کرنے کا کام کیا ہے۔ 
   یوتھ کانگریس کے کارکنان نے اس دوران   امریکہ کے ساتھ مجوزہ تجارتی معاہدے کے خلاف جمعرات کے روز دہلی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کارکنان یوتھ کانگریس کے دفتر سے رائے سینا روڈ کی جانب پُرامن مارچ کر رہے تھے، تاہم دہلی پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا اور متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ 
 مظاہرے میں شریک لیڈروںنے الزام عائد کیا کہ یہ تجارتی معاہدہ کسانوں، چھوٹے کاروباریوں اور نوجوانوں کے روزگار کے مفادات کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی منڈی اور مستقبل سے متعلق فیصلے بند دروازوں کے پیچھے نہیں ہونے چاہئیں۔ کانگریس لیڈروں نے یہ بھی الزام لگایا کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ منسوخ کئے بغیر وزیر اعظم مودی کے اسرائیل دورے پر جانے سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں۔ 
بی جے پی کا کانگریس پر سازش کا الزام
 بی جے پی نے اے آئی کانفرنس میں کانگریس کے احتجاج کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ اس سے بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔پارٹی ترجمان سمبت پاترا نے بدھ کو یہاں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سوشل میڈیا پر ایسے پیغامات اور اسکرین شاٹس سامنے آئے ہیں، جن میں کچھ لوگوں کو عالمی اے آئی کانفرنس کے خلاف ٹویٹ یا ریل بنانے کے بدلے۲۵؍ ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک کی پیشکش کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK