Inquilab Logo

زکریا مسجد اسٹریٹ سے دو وارڈوں کو تقسیم کیا گیا ہے

Updated: June 04, 2022, 8:59 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

وارڈ نمبر ۲۲۴؍کو تقسیم کرکے اب ۲۳۲؍ اور ۲۳۳؍ نمبر کے وارڈ بنائے گئے ہیں ،۲۲۴؍ کی سرحد کو زکریا مسجد اسٹریٹ کےبیچ سے کاٹ کرایک حصہ وارڈ نمبر ۲۳۲؍میںاور دوسراحصہ ۲۳۳؍میں شامل کیا گیا

The street of Zakaria Mosque can be seen from which the two wards have been divided into 232 and 233
زکریا مسجد کی گلی دیکھی جاسکتی ہے جس سے دو وارڈوں کو تقسیم کرکے ۲۳۲؍ اور ۲۳۳؍ میں تبدیل کیا گیا ہے

 برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن ( بی ایم سی )کے انتخابات کیلئے وارڈوں کی تشکیل نوکی گئی ہے۔گزشتہ الیکشن میں ۲۲۷؍ میونسپل وارڈ تھےجو اس مرتبہ بڑھا کر ۲۳۶؍ کر دیئے گئے ہیں۔اسی اعتبار سے کئی وارڈوں میں زیادہ تبدیلیاں آئی ہیں توکسی میںکم۔شہریوں میں تشویش ہےکہ ان کے پرانے وارڈنئی شکل کیسی ہوگی۔شہریوں کی اسی تشویش کو ختم کرنے کیلئے انقلاب  نےیہ سلسلہ شروع کیاہےتاکہ شہریوں کو اپنےوارڈ کے تعلق سے معلومات حاصل ہو سکے۔   چونکہ بی ایم سی کے وارڈ وں کا نمبر مضافاتی علاقوں سےشروع کیاجاتا ہے اور اسی لئے آخیر وارڈ کے نمبریعنی ۲۳۶؍ وارڈ قلابہ کا آتا ہے۔آج ممبئی شہر کےبی وارڈ کمیٹی میں واقع وارڈ نمبر۲۲۴؍ اور ۲۱۳؍ سے متعلق تفصیلات پیش کی جارہی ہیں۔
زکریا مسجد اور اطراف کا علاقہ :
پرانا وارڈ نمبر ۲۲۴؍ اب ۲۳۲؍ اور ۲۳۳:
 یہ وارڈ ’ ڈی‘ میونسپل وارڈکمیٹی میں شامل ہے۔ پہلے وار نمبر ۲۲۴؍ لیڈیز او بی سی وارڈ تھا جبکہ اس کے قریب واقع نمبر۲۲۳؍ جنرل لیڈیز وارڈ تھا۔اس سلسلے میں ۲۲۴؍ کی سابق کارپوریٹر شیخ آفرین نےبتایاکہ’’ پہلے ۲۲۳؍ اور ۲۲۴؍ ایک مربع (اسکوائر) کی شکل میں تھا لیکن اس کی نئی تشکیل میں اسے بری طرح تبدیل کر کے مثلث نماپھیلادیاگیاہے۔ مجگاؤں کے متعدد علاقوں کو اس وارڈ میں شامل کر دیا گیا ہے جو پہلے اس کا حصہ نہیں تھے بلکہ’ ای ‘ وارڈ کا حصہ تھا۔  حبیب اسکول جو ۲۲۳؍ وارڈ کاحصہ تھا اسے وارڈ نمبر۲۳۱؍ میں ملا کرنیا وارڈ بنا دیاگیا ہے۔ اس طرح پرانے ۲۲۳؍ اور ۲۲۴؍ کے متعدد مسلم علاقےاس وارڈمیںضم کر دیئے گئے ہیں۔اسی طرح۲۲۳؍ وارڈ کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔تشکیل نومیںزکریا مسجد اسٹریٹ جو چھوٹی سی گلی ہے اسی گلی سے۲؍ وارڈوں کو تقسیم کرد یاگیاہے۔۲۲۴؍ کی باؤنڈری کو زکریا مسجد اسٹریٹ کے بیچ سے کٹ کر دیاگیاہے اور ایک حصہ نئے وارڈ (نمبر : ۲۳۲)میں چلا گیااور دوسراحصہ ۲۳۳؍میں ڈال دیاگیاہے۔۲۲۴؍ وارڈ کے حصوں کو ۲۳۲؍ میں ملا دیاگیا ہے اسی طرح ۲۲۳؍کے کچھ حصے کو ۲۳۲؍میں شامل کر دیا گیا ہے اس طرح مسلم اکثریتی وارڈ ۲۲۴؍ کو بری طرح تبدیل کر دیا گیا ہے۔۲۲۳؍ میں مجگاؤں ڈاک کا جو حصہ آتا تھا اسے۲۲۴؍ میں شامل کیا گیا ہے۔اس طرح ۲۲۴؍کو ریلوے پٹری، بی پی پلاٹ،ساحل اور غیر آباد علاقےکی جانب بڑھا دیا گیاہے۔ وارڈ کی اس بے تریب تقسیم پر اعتراض کرتے ہوئے ممبئی 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK