EPAPER
آئی آئی ٹی بامبے نے ذات پات سے متعلق عدم تفریق پر مبنی ایک ہدایات جاری کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ادارے میں ایک دلت طلبہ کی مبینہ موت کا معاملہ سامنے آیا تھا،موت کے بعد سے انتظامیہ کے خلاف طلبہ کا مستقل احتجاج جاری ہے اور اسی احتجاج کے دوران یہ ہدایات جاری کی گئی ہے جس میںطلبہ کو اپنے ساتھی طلبہ سے کچھ مخصوص قسم کے سوالات پوچھنے سے گریز کرنے کو کہا گیاہے، جس سے طلبہ کو ایک دوسرے کے معاشی یا ذاتی پس منظرسے متعلق معلومات ملتی ہو۔
October 15, 2026, 8:45 PM IST
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے غیر ملکی زرمبادلہ کے انتظام سے متعلق قانون (فیما) کے تحت انل امبانی کی قیادت والی کمپنی ریلائنس پاور لمیٹڈ کے ہندوستان میں موجود۸۱ء۲۰۳۲؍ کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ضبط کرلیے ہیں۔
October 14, 2026, 7:23 PM IST
ہارورڈ یونیورسٹی سے وابستہ ۴۴؍ اسکالرز اور پیشہ ور افراد نے ہندوستان کے آئینی اداروں، بشمول سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، چیف جسٹس کے دفتر اور پارلیمنٹ کے خلاف مبینہ منفی مہم پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ’’آئینی ذمہ داری، قانون کی بالادستی اور ادارہ جاتی سالمیت‘‘ کے عنوان سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اختلافِ رائے جمہوریت کا بنیادی حق ہے، لیکن اداروں کے خلاف الزامات شواہد پر مبنی ہونے چاہئیں۔
October 14, 2026, 6:44 PM IST
گوئٹے مالا میں یولیدی ایکسکوتویاک کو مردہ سمجھ کر تقریباً ۸؍ گھنٹے تابوت میں رکھا گیا، مگر آخری رسومات کے دوران وہ اچانک اٹھ بیٹھی۔ والد کا دعویٰ ہے کہ انہیں خدا کی جانب سے بیٹی کو اسپتال نہ لے جانے کی ہدایت ملی تھی۔ حکام نے طبی تصدیق کے بغیر موت فرض کرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ لڑکی طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل ہے۔
October 13, 2026, 5:04 PM IST
