EPAPER
ایس ایف آئی اور ڈی وائی ایف آئی کے کارکنان نے مطالبہ کیا کہ طلبہ کی کم تعداد کا بہانہ بنا کر اسکولوں کو بند کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔
September 04, 2026, 1:32 PM IST
انڈین ایکسپریس کی رپورٹر سری روپا گوسوامی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں آشوتوش رانکا نے کہا کہ ان کی پارٹی کا سیاسی ایجنڈا اقتدار کا حصول نہیں بلکہ ملک کے روایتی سیاسی انداز کو بدلنا، بنیادی مسائل پر بحث چھیڑنا اور ادارہ جاتی جواب دہی قائم کرنا ہے۔ رانکا نے جنتر منتر احتجاج اور ’’اسکول ٹھیک کرو‘‘ مہم کے تحت ۱۵؍ ہزار سرکاری اسکولوں کے آڈٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ملک کے تعلیمی نظام کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور عزم ظاہر کیا کہ سی جے پی مستقبل میں روزگار، عدالتی اصلاحات، الیکشن کمیشن کی شفافیت اور میڈیا کے شعبوں میں بہتری کے لیے بھی مہم چلائے گی۔
September 03, 2026, 8:54 PM IST
سپریم کورٹ نے سی جے پی مہم کے دوران سرکاری اسکولوں میں داخلے پر پابندیوں کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت سے انکار کر دیا، درخواست میں کہا گیا تھا کہ راجستھان اور اتر پردیش کی بی جے پی حکومتیں عوامی مفاد میں کی جانے والی دستاویزات میں مداخلت کر رہی ہیں۔
September 03, 2026, 8:39 PM IST
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے دعویٰ کیا کہ کاغذ پر موجود جونپور کے۵؍ اسکول زمین سے غائب ہیں، تلاش کرنے والوں کو ایک لاکھ روپے بطور انعام دینےکا اعلان بھی کیا۔
August 25, 2026, 11:33 AM IST
