Inquilab Logo Happiest Places to Work

Heartbreaking

مجھے بچاؤ..: انیس بزمی نے دیویہ بھارتی کے آخری شاٹ کی دل دہلانے والی بات بتائی

ہدایت کار اور مصنف انیس بزمی نے اداکارہ دیویہ بھارتی کی اچانک موت سے ایک روز قبل شوٹ کیے گئے ان کے آخری منظر کو یاد کرتے ہوئے جذباتی انکشافات کیے ہیں۔ ان کے مطابق فلم ’’لاڈلا‘‘ کا تقریباً پورا کام مکمل ہو چکا تھا، لیکن دیویہ بھارتی کی ۱۹؍ برس کی عمر میں اچانک موت کے بعد پوری فلم دوبارہ سری دیوی کے ساتھ شوٹ کرنا پڑی۔ انیس بزمی نے بتایا کہ دیویہ بھارتی کا آخری فلمایا گیا مکالمہ تھا: ’’مجھے بچاؤ‘‘، اور اگلی صبح ان کی موت کی خبر آ گئی۔

August 03, 2026, 5:35 PM IST

قومی ایوارڈ جیتا، قسمت نہیں بدلی، ’’سلام بامبے‘‘ کے ہیرو شفیق سید کی داستان

میرا نائر کی شہرۂ آفاق فلم ’’سلام بامبے!‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے شفیق سید کا نام کبھی ہندوستانی سنیما کے روشن مستقبل کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ قومی فلم ایوارڈ جیتنے اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملنے کے باوجود ان کی زندگی کامیابی کی بلندیوں تک نہ پہنچ سکی۔ فلمی دنیا میں مواقع نہ ملنے کے باعث انہیں ممبئی چھوڑ کر بنگلورو واپس جانا پڑا، جہاں انہوں نے آٹو رکشہ چلانا شروع کر دیا۔ غربت، بے روزگاری اور مایوسی کے طویل سفر کے باوجود شفیق سید کی زندگی آج بھی اس تلخ حقیقت کی یاد دلاتی ہے کہ فلمی کامیابی ہمیشہ مستقل شہرت اور خوشحالی کی ضمانت نہیں ہوتی۔

July 12, 2026, 2:57 PM IST

سنگدل حکمراں، بے فکر افسران اور بے حس عوام، نتیجہ دلدوز سانحہ

اندور سے منتخب مدھیہ پردیش کے وزیر برائے شہری ترقیات کیلاش وجئے ورگیہ بی جے پی کے سینئر اور مضبوط لیڈر ہیں، ان کے نزدیک بھاگیرتھ پورہ میں گندے پانی کی سپلائی اور اس کے سبب ہونے والی اموات ’گھنٹہ‘ اور اس انتہائی حساس موضوع پر کسی صحافی کا کچھ پوچھنا ’فوکٹ سوال‘ کی حیثیت رکھتا ہے، یہ کیا ہے؟

January 12, 2026, 4:45 PM IST

بھانڈوپ جیسے دلخراش بس حادثات روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ

سب سے اہم سوال یہ ہے کہ نئے سال میں بیسٹ انتظامیہ مسافروں کی حفاظت کویقینی بنانے کیلئے کیاقدم اٹھا رہا ہے

January 01, 2026, 6:50 AM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK