• Thu, 27 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی : دلخراش حادثہ، تیز رفتار کنٹینر نے باپ بیٹی کو کچل ڈالا، بچی جاں بحق

Updated: November 27, 2025, 11:01 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

ڈاکٹرعمرشیخ ۶؍ سالہ بیٹی کو اسکول سے چھٹی کے بعد اسکوٹر پر گھر لے جا رہے تھے ،اسی دوران یہ حادثہ ہوا۔

The scooter in the circle that was hit by a speeding container. Photo: INN
دائرے میںوہ اسکوٹر جو تیز رفتار کنٹینر کی زد میں آگئی۔ تصویر:آئی این این
یہاں بدھ کی دوپہر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام فلائی اوور پر ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا۔ فلائی اووَر پر کنٹینر نے اسکوٹر پر جاتے ایک باپ اور اس کی کمسن بیٹی کو بری طرح کچل دیا۔ تفصیلات کے مطابق فرید باغ کے رہائشی ڈاکٹر عمر شیخ اپنی بیٹی خدیجہ شیخ(۶)کو نظام پورہ کے مازرین انگلش اسکول سے چھٹی کے بعد اسکوٹر پر گھر لے جا رہے تھے۔ جیسے ہی وہ اے پی جے عبدالکلام فلائی اوور کے موڑ کے قریب پہنچے، واڈا کی سمت سے آتے ہوئے ایک کنٹینر نے انہیں کچل دیا۔ حادثے میں  بچی خدیجہ  موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کے والد ڈاکٹر عمر شیخ کنٹینر کے نیچے دب کر شدید زخمی ہوگئے۔مقامی لوگوں نے فوری طور پر انہیں کنٹینر کے نیچے سے نکالا اور دونوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، مگر ڈاکٹروں نے بچی کو پہنچتے ہی مردہ قرار دے دیا۔ زخمی ڈاکٹر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔اطلاع ملتے ہی نظام پورہ پولیس اور ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے آئی جی ایم  سب ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دی ہے۔ 
پولیس نے موقع پر موجود شہریوں کی مدد سے کنٹینر ڈرائیور سراج قریشی کو حراست میں لے لیا ہے۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کے باوجود ٹرک اور کنٹینر بنا روک ٹوک چل رہے ہیں جس کے باعث اے پی جے عبدالکلام فلائی اوور اور اس کے اطراف حادثات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھاری گاڑیوں کی نقل و حرکت پر سختی سے پابندی نافذ کی جائے اور حادثہ سے متعلق حساس مقامات پر ٹریفک نگرانی بڑھائی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے افسوسناک  حادثات کو ٹالا  جاسکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK