Inquilab Logo

Hospitals

کینیا: سیلاب کی وجہ سے وزرات تعلیم کا ایک ہفتے تک اسکولیں بند رکھنے کا فیصلہ

نصف مارچ سے جاری موسلا دھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے کینیا میں وزرات تعلیم نے ایک ہفتے تک اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک میں سیلاب سے متعلقہ معاملات میں اموات کی تعداد ۱۰۰؍ ہو گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ۱۰۰؍ اسکولیں سیلاب زدہ ہیں جن میں سے متعدد کی دیواریں گر گئی ہیں جبکہ کچھ کی چھتیں اڑ گئی ہیں۔

April 29, 2024, 3:08 PM IST

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نےغزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں جنگ بندی کی اہمیت کو فوری طور پر سمجھنے کیلئے مزید ہلاکتوں، بھکمری کا شکار بچوں اور اسکولوں پر بمباری دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘

April 25, 2024, 4:14 PM IST

امریکہ: جیکسن ریڈ ہائی اسکول کے طلبہ کا اسکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ

امریکہ کی واشنگٹن ڈی سی جیکسن ریڈ ہائی اسکول کے متعدد طلبہ نے اسکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسکول کے منتظمین ان کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر کے ان کے ساتھ مختلف رویہ اختیار کر رہے ہیں۔ طلبہ نے عدالت سے اپیل کی کہ وہ اسکول انتظامیہ کو ہدایت دے کہ وہ طلبہ کو ۷؍ جون سے پہلے اپنی سرگرمیوں کا انعقاد کرنے کی اجازت دے۔

April 25, 2024, 2:08 PM IST

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا ۲۰۰؍ واں دن، محصور خطہ ملبے میں تبدیل

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو آج ۲۰۰؍ دن ہوگئے ہیں۔ اسرائیل کے محصور خطے میں مسلسل فوجی آپریشن کے سبب اب تک ۳۴؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۷۷؍ ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ غزہ میں ۷؍ ہزار افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ آدھی آبادی فاقہ کشی پرمجبور ہے۔

April 23, 2024, 8:38 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK