EPAPER
ہندوستان میں امتحانی پرچہ لیک اور طلبہ تحریک پر ہونے والی بحث کے دوران لوک سبھا میں پہلی مرتبہ جین زی کی مقبول اصطلاحات اور سوشل میڈیا کی زبان گونجتی سنائی دی۔ حکمراں اتحاد اور اپوزیشن دونوں کے ارکان نے اپنی تقاریر میں ’’کچو پچو‘‘، ’’واستے گنا ہوئیا‘‘، Delulu، Clock it،FOMO، MIA اور دیگر وائرل اصطلاحات استعمال کیں۔ ان الفاظ کے استعمال نے پارلیمانی کارروائی کو غیر معمولی بنا دیا اور نوجوانوں کی احتجاجی تحریک کے اثرات کو ایوان تک پہنچا دیا۔
July 29, 2026, 2:55 PM IST
کھرگے نے میڈیا سے کہا کہ ملک میں انارکی ہے، اپوزیشن کو ایوان میں بولنے نہیں دیا جا رہا ہے، پون کھیڑا کا امیت شاہ سے ایوان میں بیان کا مطالبہ کیا۔
July 22, 2026, 10:30 AM IST
دہلی کے جنتر منتر میں جاری CJP احتجاج کے دوران ایک ریپیڈو (Rapido) ڈرائیور کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں ڈرائیور کا کہنا ہے کہ وہ احتجاج میں شریک ہونے والوں کو مفت یا ترجیحی بنیاد پر منزل تک پہنچا رہا ہے، لیکن احتجاج کی مخالفت کرنے والوں کو اپنی سواری نہیں دے گا، کیونکہ یہ ’’ہمارے اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی لڑائی‘‘ ہے۔
July 21, 2026, 7:02 PM IST
آسٹریلیا میں مظاہرین نے عالمی صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کے ساتھ اسرائیل کے غیر انسانی سلوک کے خلاف پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا،مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر علامتی طور پر دھرنا دیا، جس میں اسرائیل کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کیا گیا، ساتھ ہی حکومت کے رد عمل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
May 26, 2026, 8:56 PM IST
