EPAPER
کامیڈین کنال کامرا کی یوٹیوب سیریز ’’جن ہت میں جاری‘‘ کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں انڈین ریلوے کے حالات، بجٹ اور حادثات پر تنقید کے بعد ریلوے کے آفیشل فیکٹ چیک اکاؤنٹ نے ویڈیو کے چند حصوں کو ’’گمراہ کن‘‘ قرار دیا۔ کامرا نے جواب میں ریلوے سے مطالبہ کیا کہ وہ وضاحت کرے کہ ویڈیو میں کون سی معلومات غلط تھیں۔ بعد ازاں ریلوے فیکٹ چیک نے ایک ویڈیو جاری کیا جس میں انہوں نے حادثات کے اعداد و شمار اور دعوؤں کی درستی پیش کی۔ کامرا نے رکاری طریقہ کار، خالی اسامیوں، طویل شفٹوں، کم آمدنی والے مسافروں کیلئےبڑھتی مشکلات اور ’’پروپیگنڈے‘‘ کے استعمال پر کڑی تنقید کی۔ یہ بحث آن لائن سیاسی گرمجوشی اور سرکاریبیانیے کے درمیان کشیدگی کی نئی مثال بن گئی ہے۔
November 23, 2025, 4:59 PM IST
پیرس کے گریون ویکس ورک میوزیم نے شہزادی ڈائنا کا مومی مجسمہ ان کے مشہور ’’انتقامی لباس‘‘ کے ساتھ نمائش کیلئے پیش کر دیا ہے۔ پیرس، جہاں ۱۹۹۷ء میں ڈائنا کی المناک موت ہوئی، اب پہلی بار اسے ایک اہم ثقافتی شخصیت کے طور پر خراجِ عقیدت پیش کر رہا ہے۔ نیا مجسمہ فیشن اور تفریح کے معروف چہروں کے درمیان رکھا گیا ہے۔ اس کی نقاب کشائی ۲۰؍ نومبر کو اس لئے کی گئی ہے کہ اسی تاریخ کو ڈائنا نے ۳۰؍ سال قبل انتہائی طاقتور انٹرویو دیا تھا۔
November 20, 2025, 8:47 PM IST
تلنگانہ کے وزیر برائے اقلیتی امور محمد اظہر الدین کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد سعودی عرب روانہ ، اس میں متاثرین کے ۲؍ ۲؍ اہل خانہ بھی شامل ہیں
November 19, 2025, 8:54 AM IST
اتوار اور پیر کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد معتمرین کی بس شعلہ میں تبدیل ہوگئی ، صرف ایک نوجوان معجزاتی طور پر بچ پایا،وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ سمیت تمام اہم لیڈروں کا اظہار تعزیت، جسد خاکی ہندوستان لانے کی اپیل
November 18, 2025, 2:23 PM IST
