Inquilab Logo

ajmer

۱۹۹۳ء بم بلاسٹ: کلیدی ملزم عبدالکریم ٹنڈا باعزت بری

۱۹۹۳ء بم بلاسٹ معاملے کی سماعت کرتے ہوئے آج راجستھان اجمیر کے ناڈا کورٹ نے کلیدی ملزم عبدالکریم ٹنڈا کو ناکافی ثبوتوں کی بنا پر تمام الزامات سے باعزت بری کر دیا جبکہ اس معاملے کے ۲؍ مجرمین حمید الدین اور عرفان کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ٹنڈا کے وکیل شفقت اللہ سلطانی نے کہا کہ سی بی آئی کے وکیل نے عدالت میں ٹھوس ثبوت پیش نہیں کئے۔ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ ٹنڈا بے قصور ہیں اور آج عدالت نے انہیں بے قصور قرار دیتے ہوئے تمام الزامات سے بری کردیا۔

February 29, 2024, 8:29 PM IST

اجمیر درگاہ نہیں، ہمارا مندر ہے: ایک ہندو تنظیم کا دعویٰ

مہارانا پرتاپ سینا نامی ایک ہندو تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اجمیر، راجستھان میں واقع خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ، ایک مندر ہے۔ اس کی دیواروں اور کھڑکیوں پر ہندو نشانات ہیں۔ دوسری جانب درگاہ کمیٹی نے ان تمام دعوؤں کو جھوٹ قرار دیا ہے۔ ہندو تنظم اس ضمن میں ۹؍ فروری کو ایک مارچ نکالنے والی ہے۔ ریاستی اور علاقائی حکام عوام کو امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی افواہ پر کان نہ دھرنے کی اپیل کررہے ہیں۔

February 06, 2024, 6:49 PM IST

شوق کو جنون بنانے والی خان حبیبہ جو کم وقت میں بہترین فنکارہ بن گئیں

جوگیشوری کی حبیبہ اجمیرشریف میں منعقدہ بین الاقوامی خطاطی نمائش میں شریک سب سے کم عمر خطاط بنی۔  حبیبہ کے شاندار فن پاروں کو جس نے بھی دیکھا عش عش کراٹھا

October 10, 2022, 12:07 PM IST

خواجہ اجمیریؒ نے بتایا کہ صفائے قلب، اخلاص ورضا اور للّٰہیت کی معراج کیا ہے

خواجہ صاحب اور تمام صوفیائِ کرام کی خانقاہوں میں لنگر کا نظام اسی وجہ سے چلا کہ یہ خانقاہیں غریب اور نادار طبقات کیلئے دارالکفالت کی حیثیت رکھتی تھیں

February 04, 2022, 3:28 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK