EPAPER
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہونے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے لیے امریکی فوجی حمایت کا خاتمہ کچھ وقت کی بات ہے، ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اربوں ڈالر کی امریکی فوجی حمایت کے خاتمے کی عادت ڈالنی چاہیے اور بڑھتی ہوئی بین الاقوامی پابندیوں سے بچنے کے لیے ڈیجیٹل معیشت تیار کرنی چاہیے۔
October 24, 2026, 7:41 PM IST
سیمی عبید کا کہنا ہے کہ جاپانی امیگریشن حکام نے انہیں تقریباً ۲۴؍ گھنٹے ایک کمرے میں تنہا رکھنے کے بعد امریکہ واپس بھیج دیا۔ وہ ٹوکیو میں اسٹینڈ اَپ کامیڈی کے دو پروگرام کرنے پہنچے تھے، لیکن حکام نے بتایا کہ ان کے پاس تفریحی فنکار کے طور پر کام کرنے کا مطلوبہ ویزا نہیں تھا۔ کامیڈین نے ویزا کے معاملے میں اپنی غلطی تسلیم کی، تاہم یہ سوال بھی اٹھایا کہ ان کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا گیا۔ جاپانی حکام کی جانب سے واقعے پر کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔
October 24, 2026, 6:03 PM IST
امریکی کانگریس وومن الہان عمر نے ٹرمپ کے جعلی شناخت کے دعوےکا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا نام ہمیشہ سے الہان عمر ہی رہا ہے، اس کے ساتھ ہی انہوںنے ٹرمپ کو گھٹیا شخص قرار دیا،جب کہ وفاقی تحقیقات ان کی امیگریشن اور شہریت سے متعلق الزامات کا جائزہ لے رہی ہیں۔
October 24, 2026, 3:25 PM IST
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام نہ ملنے کی شکایت کے درمیان ایک ریپبلکن امیدوار نے خود ساختہ ’’مین آف دی سنچری ایوارڈ‘‘ پیش کیا ہے۔ ٹرمپ نے اس اعزاز کو قبول کیا اور ایک بار پھر نوبیل امن انعام اور پلٹزر انعام نہ ملنے پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔
October 24, 2026, 11:19 AM IST
