EPAPER
کمپیوٹر پر پیغام لکھنے کے لیے نہ کی بورڈ دبانے کی ضرورت ہوگی اور نہ ہی آواز بلند کرکے بولنا پڑے گا۔ ہندوستانی نژاد نوجوان کاروباری افراد آرش یادو اور ارنو کمار کا اسٹارٹ اَپ The Subvocal Company ایسے اسمارٹ گلاسیز تیار کررہا ہے جو خاموشی سے ہونٹ ہلانے پر بننے والے الفاظ کو ڈجیٹل تحریر میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ کمپنی نے Y Combinator اور Afore Capital سمیت سرمایہ کاروں سے ۳ء۱؍ ملین ڈالر کی ابتدائی فنڈنگ حاصل کی ہے۔
October 31, 2026, 7:22 PM IST
ہالی ووڈ کی فلم ’’یور مدر، یور مدر، یور مدر‘‘ کو امریکی مذہبی صحافت اور معروف فلمی ناقدین کی جانب سے اس لیے سراہا جارہا ہے کہ اس میں اسلامی تعلیمات، ماں کے مقام، خاندانی ذمہ داری اور ایمان کی پیچیدگیوں کو ایکشن کی کہانی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ بوسٹن گلوب نے اسے اپنی مسلم شناخت کا کھل کر اظہار کرنے والی فلم قرار دیا، جبکہ ریلیجن نیوز سروس نے اس بات کو نمایاں کیا کہ نبی کریم ﷺ سے منسوب ماں کے احترام والی حدیث کس طرح فلم کے مرکزی کردار کی زندگی اور اخلاقی کشمکش سے جڑتی ہے۔
October 28, 2026, 7:02 PM IST
ارجنٹائنا کے عظیم فٹ بالر لیونل میسی نے ایک بار پھر اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار منٹ کے اندر دو گول اسکور کیے، جس کی بدولت انٹر میامی نے میجر لیگ سوکر کے مقابلے میں اٹلانٹا یونائیٹڈ کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ۱۔۳؍گول سے شکست دے دی۔
October 18, 2026, 6:43 PM IST
امریکہ کی ریاست جارجیا کے تفریحی پارک ’سکس فلیگس اوور جارجیا‘ میں رولر کوسٹر حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد انتظامیہ نے احتیاطی طور پر چھ تفریحی پارکوں میں ۹؍ رولر کوسٹر جھولے عارضی طور پر بند کردیے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
October 13, 2026, 1:56 PM IST
