EPAPER
کمبوڈیا نے ۸؍ دسمبر کو تھائی لینڈ کے تازہ فضائی حملوں کو ’’وحشیانہ‘‘ اور ’’غیر انسانی‘‘ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ کمبوڈیا کے مطابق حملوں میں کم از کم چار شہری ہلاک ہوئے اور علاقے میں بڑے پیمانے پر انخلا کرنا پڑا۔ وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی جوابی اقدام نہیں کیا اور جنگ بندی معاہدے پر قائم ہے۔ دوسری جانب تھائی فوج کا دعویٰ ہے کہ ان کی افوج پر حملہ کیا گیا، جس میں ایک فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ دونوں ممالک کے درمیان رواں سال پہلے بھی جھڑپیں ہو چکی ہیں جن میں ۴۳؍ افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوئے تھے۔
December 08, 2025, 4:53 PM IST
تھائی لینڈ کے شاہی محل نے تصدیق کی ہے کہ سابق ملکہ سیریکیت، جو موجودہ بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن کی والدہ اور ملک کے طویل ترین عرصے تک حکومت کرنے والے بادشاہ بھومیبول ادولیادیج کی اہلیہ تھیں، جمعہ کی رات ۹۳؍ برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال پر ملک بھر میں سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انہیں ’’قوم کی ماں‘‘ کہا جاتا تھا۔
October 25, 2025, 3:26 PM IST
بنکاک کے ایک مارکیٹ میں ایک بندوق بردار شخص کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں تقریباً ۶؍ افراد کی موت ہوئی ہے۔ فائرنگ کرنے کے بعد بندوق بردار شخص نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔
July 28, 2025, 3:19 PM IST
تھائی لینڈ کی وزیراعظم کا ایک فون کال لیک ہوا ہے جس میں وہ فوج کے سیکنڈ آرمی ریجن کے کمانڈر پر تنقید کررہی ہیں۔ اس کے بعد اپوزیشن کی رہنمائی میں سیکڑوں شہری نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
June 28, 2025, 5:48 PM IST
