• Fri, 09 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

buckingham palace

برطانیہ: قانونی کارروائی کی دھمکی کےبعد ارل اسپینسر، اپنی کتاب میں ترمیم کریں گے

”سوان سونگ: ڈائنا، مائی سسٹر“ (Swan Song: Diana, My Sister) کے ایک اقتباس میں یہ اشارہ دیا گیا تھا کہ ’ڈیلی مرر‘ کے سابق ایڈیٹر ایک جم میں لیوٹارڈ پہنے ہوئے شہزادی ڈائنا کی خفیہ کیمرے سے لی گئی تصاویر کی اشاعت کے ذمہ دار تھے جو ۱۹۹۳ء میں برطانوی روزنامے ’سنڈے مرر‘ میں شائع ہوئی تھیں۔ مورگن نے نشان دہی کی کہ وہ اس وقت ’دی سن‘ میں کام کر رہے تھے اور ۱۹۹۵ء تک ڈیلی مرر میں شامل نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے اس بات پر بھی اعتراض کیا کہ جب اسپینسر نے ان سے شہزادی ڈائنا کے جنازے میں شرکت نہ کرنے کیلئے کہا تو انہیں ”کھڑوس“ (surly) قرار دیا گیا۔ اس نشان دہی کے بعد، اسپینسر نے مورگن سے معافی مانگی تھی۔

September 23, 2026, 10:03 PM IST

برطانیہ: شہزادی ڈائنا پر ارل اسپینسر کی کتاب کی قیمت لانچ کےپہلے دن نصف کردی گئی

وسطی لندن کے دیگر مقامات، بشمول ٹریفالگر اسکوائر اور کووینٹ گارڈن میں واٹرسٹونز کی برانچز اور چیرنگ کراس میں فلیگ شپ فوئلز اسٹور پر بھی صبح کے وقت گاہکوں کی آمدورفت سست رہی۔ ہارڈ بیک کتاب کی یہ رعایتی قیمت اسٹورز اور واٹرسٹونز کی ویب سائٹ دونوں پر یکساں طور پر نافذ ہے۔ ۱۹۹۷ء میں ڈیانا کی موت کے تقریباً تین دہائیوں بعد اس کتاب کی صورت میں یہ پہلا موقع ہے کہ ۶۲ سالہ اسپینسر نے شہزادی ڈائنا کے بارے میں تفصیل سے لکھا ہے۔ یہ بکنگھم پیلس اور اسپینسر خاندان کے درمیان اس کے صفحات میں کئے گئے دعوؤں پر عوامی تنازع کے دوران منظرِ عام پر آئی ہے۔

September 22, 2026, 9:37 PM IST

ملکہ نے ڈائنا کے حادثے کی پوری خبر سے قبل ہی چڑچڑاپن ظاہر کیا تھا: ارل اسپینسر

شہزادی ڈائنا کے بھائی ارل اسپینسر نے دعویٰ کیا کہ مرحوم ملکہ نے شہزادی ڈائنا کے کار حادثے کی خبر پر چڑچڑے پن سے ردعمل ظاہر کیا تھا جبکہ انہیں پوری خبر کی شدت کا علم بھی نہیں تھا۔

September 19, 2026, 7:57 PM IST

برطانیہ: شہزادی ڈائنا کی موت پر کنگ چارلس خوش تھے، ارل اسپینسر کا دعویٰ

شہزادی ڈائنا کے بھائی ارل اسپینسر نے اپنی نئی یادداشتوں میں دعویٰ کیا ہے کہ ۱۹۹۷ء میں ڈائنا کی موت کے بعد فون پر کنگ چارلس کی آواز ’’لاٹری جیتنے والے شخص‘‘ جیسی محسوس ہوئی۔ بکنگھم پیلس نے اس بیان کی ساکھ پر سوال اٹھایا، جبکہ سابق شاہی ترجمان نے اسے ’’بکواس‘‘ قرار دیا ہے۔

September 18, 2026, 9:03 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK