• Sat, 01 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

برطانیہ : شہزادہ اینڈریو شاہی خطاب سے محروم، شاہی رہائس گاہ سے بھی انخلا

Updated: October 31, 2025, 10:03 PM IST | London

برطانیہ کے شہزادے اینڈریو کا شاہی خطاب ختم کردیا گیا ہے، ساتھ ہی انہیں رہائش گاہ رائل لاج سے بھی دربدری کا سامنا ہے، جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے ان کے تعلقات کے سبب بڑھتے دباؤ کے نتیجے میں یہ فیصلہ لیا گیا، جبکہ اینڈریو نے ان الزامات سے انکار کیا ہے۔

Prince Andrew. Photo: X
شہزادہ اینڈریو۔ تصویر: ایکس

شہزادہ اینڈریو، جو بادشاہ چارلس کے بھائی ہیں، کو اپنا شہزادے کا خطاب کھونے اور ونڈسر کیسل کے قریب واقع اپنی رہائش گاہ رائل لاج سے محروم ہونے کا سامنا ہے۔ اس اقدام کی وجہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ ان کے تعلقات پر بڑھتا ہوا دباؤ ہے۔بکنگھم پیلس نے جمعرات کے ایک بیان میں کہا، کہ شہزادہ اینڈریو اب اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈزر کے نام سے جانے جائیں گے، کیونکہ بادشاہ نے ،شہزادہ اینڈریو کے خطاب، القابات اور اعزازات کو ختم کرنے کا رسمی عمل شروع کر دیا ہے۔ شاہی محل سے جاری بیان کے مطابق رائل لاج پر ان کی لیز نے اب تک انہیں وہاں رہائش جاری رکھنے کے لیے قانونی تحفظ فراہم کیا تھا، لیکن لیز کو ختم کرنے کے لیے اب رسمی نوٹس دے دیا گیا ہے اور وہ کسی دوسری نجی رہائش گاہ میں منتقل ہو جائیں گے۔  شاہی محل کے مطابق جیفری ایپسٹین سے اینڈریو کے تعلقات کی بناء پر یہ فیصلہ لیا گیا، حلانکہ وہ اپنے خلاف الزامات سے انکار کرتے رہے  ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: نیدرلینڈز انتخابات: سخت مقابلے میں شدت پسند لیڈر گیرٹ وائلڈر کی پارٹی کو شکست

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، اینڈریو نارفوک میں سینڈرنگھم اسٹیٹ پر واقع ایک پراپرٹی میں منتقل ہوں گے، جس کے اخراجات بادشاہ ذاتی طور پر برداشت کریں گے۔واضح رہے کہ پینسٹھ سالہ اینڈریو نے۲۰۱۹ء میں شاہی فرائض سے اس وقت سبکدوشی اختیار کر لی تھی، جب جنسی مجرم  جیفری ایپسٹین کے ساتھ ان کے تعلقاتمنظر عام پر آئے تھے۔دراصل ۲۰۲۲ء میں، انہوں نے ورجینیا گیوفری نامی ایک امریکی خاتون کے مقدمے میں تصفیہ کر لیا تھا، جس نے ایپسٹین پر الزام لگایا تھا کہ اس نے اسے سترہ سال کی عمر میں اینڈریو کے پاس اسمگل کیا تھا۔گیوفری اس سال کے اوائل میں انتقال کر گئیں، اور ان کی آئندہ شائع ہونے والی آپ بیتی میں اینڈریو سے متعلق نئے الزامات بھی شامل ہیں۔دریں اثناء اس ماہ کے شروع میں، ایپسٹین کے ساتھ ان کے تعلقات کے حوالے سے بڑھتے ہوئے الزامات کے درمیان، انہوں نے یارک کے نواب سمیت اپنے دیگر شاہی خطابات سے دستبراری اختیار کر لی تھی۔اینڈریو نے مسلسل ان الزامات سے انکار کیا ہے، اور مقدمے کے تصفیے میں کسی قسم کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK