• Thu, 16 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ خان کے ’منت‘ میں داخل ہونا بکنگھم پیلس میں جانے جیسا ہے: رجت بیدی

Updated: October 15, 2025, 8:18 PM IST | Mumbai

اداکار رجت بیدی نے بالی ووڈ میں اپنی واپسی کرتے ہوئے شاہ رخ خان کے گھر منت کی تفصیلات اور فلم کیلئے اپنے تجربات شیئر کئے جس میں ان کے کردار اور ذاتی یادیں جھلکتی ہیں۔ انہوں نے شاہ رخ خان کی مہمان نوازی اور گھر کے شاندار تھیٹر کے بارے میں بھی دلچسپ باتیں بتائیں۔

Shah Rukh Khan and his house `Mannat`. Photo: INN
شاہ رخ خان اور ان کا گھر ’منت‘۔ تصویر: آئی این این

رجت بیدی، جو حال ہی میں آرین خان کی فلم’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ میں نظر آئے، نے اپنےکریئر میں شاندار واپسی کی ہے۔ اس سیریزمیں ان کا کردار کسی حد تک ان کی ذاتی زندگی سے متاثر تھا اور اس میں ان کی پرانی فلموں کی جھلکیاں بھی شامل تھیں۔ رجت کے کردار کو خوب سراہا جا رہا ہے اور وہ ان دنوں شاہ رخ خان اور آرین خان کا شکریہ ادا کرتے نظر آ رہے ہیں کہ انہوں نے انہیں یہ موقع دیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں، رجت نے شاہ رخ خان کے گھر ’منت‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی ’بکنگھم پیلس‘ سے کم نہیں۔ ’’فلمی گیان ‘‘سے بات کرتے ہوئے رجت نے کہا:’’منت میں داخل ہونا ایسے ہے جیسے بکنگھم پیلس میں جانا۔ جیسے آپ ایئرپورٹ میں داخل ہوتے ہیں تو آپ کا سامان اسکین کیا جاتا ہے، بالکل ویسے ہی منت میں داخل ہوتے وقت بھی آپ کے سامان کی تلاشی لی جاتی ہے۔ ‘‘رجت نے یہ بھی بتایا کہ وہ گیٹ جہاں اکثر مداح شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے جمع ہوتے ہیں، دراصل گھر کا خروجی دروازہ (Exit Gate) ہے، جب کہ داخلہ (Entry) کسی اور طرف سے ہوتا ہے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)

رجت بیدی نے وہ دن بھی یاد کیا جب وہ پہلی بار شاہ رخ خان کے گھر کے اندر گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان کے گھر میں ۱۰۰؍ نشستوں والا ایک شاندار تھیٹر ہے۔ رجت نے بتایا کہ انہیں گھر پر ایک خاص تقریب کیلئے بلایا گیا تھا، جہاں فلم کے بڑھائے گئے ٹریلر کی اسکریننگ کی گئی۔ اس موقع پر کرن جوہر، شویتا نندا اور خان فیملی کے دیگر قریبی دوست بھی موجود تھے۔ راجت نے بتایا:’’ہم گھر کے تھیٹر میں گئے، جو بالکل کسی اصلی سینما ہال کی طرح ہے۔ میرا خیال ہے کہ وہاں تقریباً۱۰۰؍ سیٹیں ہیں۔ شاہ رخ خان نے ٹریلر دکھانے سے پہلے سب سے بات کی اور مجھ سے ہماری پرانی دوستی کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان ٹائیگر موجود ہے جو بچپن سے کام کر رہا ہے۔ مجھے بہت فخر محسوس ہوا کیونکہ وہ میرے بارے میں بول رہے تھے۔ وہ ہمیشہ مجھے ٹائیگر کہتے ہیں، رجت نہیں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: مہابھارت میں کرن کا کردار نبھانے والے پنکج دھیر چل بسے

مزید بات کرتے ہوئے رجت نے شاہ رخ خان کے گھر ’منت‘ کی تفصیلات بتائیں کہ یہ دراصل دو حصوں پر مشتمل ہے۔ ایک بنگلہ اور اس کے پیچھے ایک عمارت (بلڈنگ)۔ ’’وہاں ایک بنگلہ ہے اور اس کے پیچھے ایک اونچی عمارت۔ دونوں ایک ہی زمین کے حصے پر ہیں لیکن بنگلے کے ساتھ ایک بڑی عمارت جڑی ہوئی ہے۔ میں اس عمارت کے اندر نہیں گیا لیکن بنگلے میں گیا ہوں اور وہ بہت وسیع و عریض ہے۔ وہاں دو سے تین بیٹھنے کے بڑے کمرے اور ایک شاندار ڈائننگ روم ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK