EPAPER
بینکوں سے ۹۰۰۰؍ کروڑ کا قرض لے ملک سے فرار ہونے والے بزنس مین وجے مالیا کے خلاف ممبئی کی خصوصی عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ یہ وارنٹ سی بی آئی کی شکایت کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
July 02, 2024, 9:28 PM IST
آج دہلی کی ایک عدالت نے کانگریسی لیڈر کارتی پی چدمبرم کو مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت دی ہے۔ عدالت نے انہیں ایک کروڑ کے بونڈ کی رقم چکانے کا حکم دیا تھا۔ خیال رہے کہ کانگریسی لیڈر پر ۲۶۳؍ چینی شہریوں کے ویزا کو منظوری دینے کیلئے ۵؍ لاکھ روپے رشوت اکٹھا کرنے کا الزام تھا۔
June 07, 2024, 2:14 PM IST
نریندردابھولکر کیس میں آج پونے کے ایک کورٹ نے فیصلہ سنایا اور ۲؍ افراد کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے ہندو رائٹ ونگ سے تعلق رکھنے والے دیگر ۳؍ افراد کو ناکافی ثبوتوں کی بناء پر بری کردیا۔ خیال رہے کہ نریندردابھولکر کا اگست ۲۰۱۳ء میں پونے میں قتل کیا گیا تھا۔
May 10, 2024, 3:04 PM IST
سی بی آئی نے روس یوکرین جنگ میں روسی فوج کے ساتھ لڑنے کیلئے ہندوستانی شہریوں کی اسمگلنگ کے معاملے میں چار افراد کو حراست میں لیا ہے۔ سی بی آئی کے مطابق یہ نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلا ہے جو نوجوانوں کو بیرون ملک پرکشش ملازمتوں کا جھانسہ دیتے ہیں۔ سی بی آئی اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر ملزمین کی حراست کیلئے تفتیش کر رہی ہے۔
May 08, 2024, 7:37 PM IST