EPAPER
آئی آئی ٹی بامبے کے طالب علم ساحل واکوڑے کی خودکشی کے معاملے میں انصاف اور تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اتوار کو ممبئی کے دادر میں واقع چیتیہ بھومی پر کینڈل مارچ کرنے والے کم از کم ۲۰؍ افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج کے لیے اجازت نہیں لی گئی تھی، جب کہ مظاہرین نے پولیس پر طاقت کے استعمال اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ساحل کے اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ ادارے میں ان کے ساتھ ذات پات کی بنیاد پر امتیاز برتا گیا تھا، تاہم آئی آئی ٹی بامبے نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ طالب علم کی موت کے معاملے میں پولیس نے ایک پروفیسر اور دیگر افراد کے خلاف خودکشی پر اکسانے اور ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
October 26, 2026, 4:23 PM IST
ممبئی کے دادر میں تاریخی شیواجی پارک میں سی جے پی کا احتجاج جاری ہے۔ گزشتہ دنوں دی انڈین ایکسپریس کی ایک تحقیقی رپورٹ میں ایس آئی آر اور دیگر معاملات سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کا من مانا رویہ سامنے آیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں اس کے خلاف آوازیں تیز ہونے لگیں۔ اسی ضمن میں سی جے پی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیاتھا جس کی شروعات ممبئی سے ہوئی ہے۔ حالانکہ اس احتجاج کیلئے ممبئی پولیس کی جانب سے کوئی باقاعدہ اجازت نہیں دی گئی تھی اس کے باوجود کثیر تعداد میں طلبہ وہاں جمع ہوگئے ہیں۔
October 02, 2026, 5:04 PM IST
طلبہ کی مختلف یونین کے لیڈران نے چیتیہ بھومی پر جمع ہوکر اتوار کی دوپہر کو ریلی نکالنے اور جشن فتح منانے کی کوشش کی مگر پولیس نے چیتیہ بھومی جانے نہیں دیا تو انہوں نے نعرے بازی شروع کردی اور پولیس کی سختی کے باوجود وہ شیوسینا بھون سگنل تک مارچ کرتے اور نعرے لگاتے ہوئے بڑھتے رہے۔
July 27, 2026, 11:46 AM IST
دادر کےشیواجی پارک میں جین زی کی فتح کے جشن کی ریلی میں ادھو ٹھاکرے نے مرکزی حکومت پرشدید تنقید کی۔ ممبئی کے مختلف علاقوں سے نوجوان اور سرپرست جشن میں پہنچے۔
July 27, 2026, 10:57 AM IST
