EPAPER
ڈی ڈی اے کی جانب سےکارروائی ، وکیل حسن نے کہا کہ’’ میرا گھر ہی واحد ایسی چیز تھی جو میں نے انعام کی شکل میں مانگی تھی لیکن اسے منہدم کر دیا گیا
March 01, 2024, 9:03 AM IST
آج دہلی ترقیاتی انتظامیہ (ڈی ڈی اے) نے اترکاشی سرنگ کے امدادی کارکن وکیل حسن کے گھر کو منہدم کردیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس نے کھارجوری کھاس گاؤں میں اپنی حاصل کی گئی زمین سے تجاوزات ہٹانے کیلئے انہدامی کارروائی کا انعقاد کیا تھا جبکہ وکیل حسن کا کہنا ہے کہ ہمیں انہدامی کارروائی کا باقاعدہ کوئی نوٹس بھی نہیں دیا گیا تھا۔
February 29, 2024, 2:59 PM IST
راجستھان انتظامیہ نے گائے کے مبینہ ذبیحہ اور گوشت فروخت کے سلسلے میں الور کے مرزاپور کے رندگداوراہ گاؤں میں ۱۲؍ مسلمانوں کے گھروں پر انہدامی کارروائی کی جبکہ ۱۴۴؍ ایکڑ چاول اور سرسوں کی فصلیں تباہ کر دیں۔ اس عمل کے دوران جائے وقوع پر متعدد محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ پولیس نے ۲۵؍ مسلمانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جبکہ ۸؍ کو گرفتار کیا ہے۔۴؍ پولیس افسران بھی گائے کے مبینہ گوشت کی فروخت میں ملزم پائے گئے ہیں جنہیں معطل کر دیا گیا ہے۔
February 21, 2024, 7:45 PM IST
لکش تیرتھ کالونی میں ’الف انجمن مدرسہ‘ کی عمارت کے خلاف زعفرانی تنظیموں نے شکایت کی، میونسپل انتظامیہ کا انہدامی دستہ کارروائی کیلئے پہنچا، احتجاج کے سبب کارروائی موخر کی گئی، کاغذی کارروائی پر اجازت دئیےجانے کی یقین دہانی پراور دوسرے دن مدرسہ انتظامیہ انہدام کیلئے راضی ہوا۔
February 05, 2024, 11:37 AM IST