بالی ووڈ فلمساز آدتیہ چوپڑا اپنی ریکارڈ توڑ ورلڈ وائڈ بلاک بسٹر ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘کے ساتھ بطور ڈائریکٹر اپنا ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔۲۶؍ سال بعد ڈی ڈی ایل جے کی نئی شکل نظر آنے والی ہے۔
بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ڈی ڈی ایل جے یعنی دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کو ریلیز ہوئے ۲۵؍ سال ہوگئے، اس فلم کے اداکار پرمیت سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کا ایک سین بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے کہنے پر رکھا گیا تھا جبکہ وہ سین فلم کے اسکرپٹ میں شامل نہیں تھا۔ اس فلم میںکلجیت کا منفی کردار ادا کرنے والے اداکار پرمیت سیٹھی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فلم کے آخر میں اُن کے اور شاہ رخ خان کے درمیان ہونے والی لڑائی اسکرپٹ کاحصہ نہیں تھی۔