Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’دھرندھر ۲‘‘ کیلئے مراٹھا مندر نے ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کا شو نکال دیا

Updated: March 18, 2026, 8:10 PM IST | Mumbai

ریلیز سے قبل ہی ’’دھرندھر: دی ریوینج‘‘ نے باکس آفس پر طوفان برپا کر دیا، جہاں لاکھوں ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں اور فلم ایک غیر معمولی اوپننگ کی جانب بڑھ رہی ہے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

ہدایت کار آدتیہ دھر کی فلم ’’دھرندھر: دی ریونیج‘‘ اپنی ریلیز سے پہلے ہی غیر معمولی کامیابی حاصل کر رہی ہے، جہاں ایڈوانس بکنگ نے نئے ریکارڈ قائم کرنا شروع کر دیے ہیں۔ فلم کے لیے اب تک پورے ہندوستان میں تقریباً ۱۵؍ لاکھ ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں، جبکہ عالمی سطح پر بھی اس کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم کے پیڈ پریوو کے لیے ہی تقریباً ۱۰؍ لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے، جو کسی بھی بڑی ہندی فلم کے لیے ایک غیر معمولی اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔ مجموعی طور پر ایڈوانس بکنگ سے تقریباً ۳۰؍ کروڑ روپے جمع ہو چکے ہیں، جبکہ ریلیز کے پہلے دن کے لیے مزید ۲۰؍ کروڑ روپے کی پیشگی فروخت متوقع ہے۔
فلم کی زبردست مانگ نے سنیما گھروں کو اپنے شیڈول میں بڑی تبدیلیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ کئی شہروں میں رات گئے اور آدھی رات کے بعد کے شوز متعارف کرائے گئے ہیں، جس سے یہ فلم ایک نایاب ۲۴؍ گھنٹے چلنے والی ریلیز بنتی جا رہی ہے۔ ممبئی اور تھانے جیسے شہروں میں صبح ایک بجکر ۵۰؍ منٹ تک کے شوز رکھے جا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ناظرین کو ایڈجسٹ کیا جا سکے۔ تاہم فلم کا تقریباً چار گھنٹے طویل رن ٹائم نمائش کنندگان کے لیے چیلنج بھی بن گیا ہے، کیونکہ ایک اسکرین پر دن بھر میں صرف چار شوز ہی ممکن ہو پا رہے ہیں۔ ٹریلرز، وقفہ اور شوز کے درمیان وقت کو شامل کرتے ہوئے ہر اسکریننگ تقریباً چار گھنٹے چالیس منٹ تک پھیل رہی ہے، جس کے باعث سینما مالکان کو غیر روایتی اوقات اختیار کرنے پڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: AJIO نے ’’دھرندھر: دی ریوینج‘‘سے پہلے مرچنڈائز لانچ کی، ملا جلا ردعمل

فلم کی مقبولیت کا ایک دلچسپ مظاہرہ ممبئی کے مشہور مراٹھا مندر میں دیکھنے کو ملا، جہاں تین دہائیوں سے مسلسل چلنے والی ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کے شو کے اوقات کو تبدیل کرنا پڑا تاکہ ’’دھرندھر: دی ریوینج‘‘ کے لیے جگہ بنائی جا سکے، جو کہ ایک غیر معمولی قدم تصور کیا جا رہا ہے۔ مراٹھا مندر میں ہر صبح ساڑھے ۱۱؍ بجے ’’ڈی ڈی ایل جے‘‘ کا ایک شو رہتا ہے۔ تاہم، یہ وقت اب ’’دھرندھر ۲‘‘ کو دے دیا گیا ہے جبکہ ’’ڈی ڈی ایل جے‘‘ کو صبح کے پہلے شو کے وقت پر منتقل کیا گیا ہے۔ 
تجارتی ماہرین کے مطابق فلم اپنے افتتاحی دن پر ۱۰۰؍  کروڑ روپے سے زائد کا نیٹ بزنس کر سکتی ہے، جبکہ پہلے ہی ہفتے میں ۵۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔ اس طرح ’’دھرندھر: دی ریوینج‘‘ کو ایک ’’نسل میں ایک بار آنے والا تھیٹر ایونٹ‘‘ قرار دیا جا رہا ہے جو باکس آفس پر نئی تاریخ رقم کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK