Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان کی ’’دبنگ‘‘ ،اور شاہ رخ کی ’’ڈی ڈی ایل جے‘‘ میری پسندیدہ فلمیں: عامر خان

Updated: June 10, 2025, 12:04 PM IST | Mumbai

عامر خان نے بالی ووڈ ہنگامہ سمٹ میں بتایا کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کی فلموں میں "دبنگ"، "بجرنگی بھائی جان"، "دل والے دلہنیا لے جائیں گے" اور "کچھ کچھ ہوتا ہے" ان کی پسندیدہ فلمیں ہیں۔ فی الحال مسٹر پرفیکشنسٹ اپنی اگلی فلم "ستارے زمیں پر" کے پروموشن میں مصروف ہیں جو ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔

Aamir Khan. Photo: INN
عامر خان۔ تصویر: آئی این این

عامر خان اپنی اگلی فلم "ستارے زمیں پر" کے ذریعے اپنے مداحوں کو لطف اندروز کرنے کیلئے تیار ہیں جو ۲۰۱۸ء کی اسپانوی فلم  "کیمپیونس" کا آفیشل ری میک ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل عامر خان فلم کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے بالی ووڈ ہنگامہ اسٹائل آئیکون سمٹ اینڈ ایوارڈز میں شرکت کی تھی جہاں ان سے سوال کیا گی کہ انہیں عامر خان اور شاہ رخ خان کی کون سی فلمیں پسند ہیں۔ جواب میں مسٹر پرفیکشنسٹ نے کہا کہ "انہیں سلمان خان کی فلم "بجرنگی بھائی جان"  اور " دبنگ" کا پہلا حصہ پسند ہے۔" شاہ رخ خان کی فلموں کے حوالے سے کہا کہ "شاہ رخ خان کی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے" اگر چہ بہت پرانی ہے لیکن مجھے پسند ہے- شاہ رخ خان کی "کچھ کچھ ہوتا ہے" بھی میری پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے- میں نے شاہ رخ خان کی حالیہ فلمیں جیسے "پٹھان" اور "جوان" نہیں دیکھی ہیں۔" 

یہ بھی پڑھئے: عامر خان کی والدہ۹۰؍ سال کی عمر میں’ `ستارے زمین پر‘ میں پردے پر جلوہ گر

"انداز اپنا اپنا" کا سیکوئل
اسی تقریب میں انہوں نے "اندا اپنا اپنا" کے سیکوئل کے تعلق سے بھی بات چیت کی اور کہا کہ "فلم کی اسکرپٹ قدرتی ہوگی۔ راجکمار سنتوشی "انداز اپنا اپنا" کے دوسرے ورژن پر کام کررہے ہیں۔ جب تک فلم کی اسکرپٹ تیار نہیں ہوجاتی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ راجکمار سمتوشی فلم کی جو اسکرپٹ سنائیں گے، اگر وہ مجھے اور سلمان خان کو پسند نہیں آئی تو فلم نہیں بنے گی۔ فلم اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے۔ امید رکھئے کہ راجکمار سنتوشی اچھی اسکرپٹ کے ساتھ آئیں۔"
یاد رہے کہ عامر خان کی اگلی فلم "ستارے زمین پر" ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی جس میں جینیلیا دیشمکھ بھی نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK