EPAPER
امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے ایکس پر دعویٰ کیا ہے کہ چند دنوں میں امریکہ وسطی ایران میں واقع پک ایکس ماؤنٹین (Pickaxe Mountain) پر ایٹمی حملہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجامین نیتن یاہو ٹرمپ پر اس ایٹمی حملے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ ایکزیوس (Axios) کے مطابق، نیتن یاہو امریکہ کے وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ایران پر حملوں کے خواہش مند ہے جبکہ امریکی صدر مذاکرات جاری رکھنے کے حق میں ہیں۔
November 02, 2026, 7:27 PM IST
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکی اور اسرائیلی حملے کی صورت میں غیر محدود جغرافیائی دائرے میں فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے فوجی کمانڈروں کو دشمن کے تمام فوجی اور غیر فوجی اہداف کی فہرست تازہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایرانی فوج نے بھی خبردار کیا ہے کہ امریکہ نے دوبارہ حملہ کیا تو جنگ پہلے سے کہیں وسیع علاقے تک پھیل سکتی ہے۔ دوسری جانب قطر کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں، جس سے خطے میں جنگ اور سفارت کاری دونوں کے امکانات بیک وقت موجود ہیں۔
October 31, 2026, 7:28 PM IST
غزہ جنگ کے دوران سوشل میڈیا پر روزمرہ زندگی، بچوں اور خاندانوں کی مشکلات ریکارڈ کرنے والی نسرین سکیک نے ڈجیٹل کریئیٹر ایوارڈز ۲۰۲۶ء کے جونیئر زمرے میں فائنلسٹ بن کر عالمی توجہ حاصل کی؛ اس کی ایک ویڈیو کو ۳۶؍ ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھے جانے کی اطلاع ہے۔
October 21, 2026, 5:37 PM IST
فیفا نے اپنا اولین امن انعام ٹرمپ کو دینے کے بعد اسے ختم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، اس کے صدرانفانٹینوجو ۱۱؍ سال سےاس عہدے پر فائز ہیں،آئندہ سال دوبارہ انتخاب کے خواہاں ہیں،فیفا کونسل کے اجلاس میں انہیں جمعرات کو ورلڈ کپ کے لیے اپنے خفیہ سرمایہ کاری منصوبے میں غلطیوں پر معافی مانگنے پر مجبور ہونا پڑا۔
October 17, 2026, 5:02 PM IST
