فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا ، قطر اسٹارز لیگ اور قطر فٹ بال ایسوسی ایشن نے ملک میں مقامی فٹ بال کی ترقی اور اسے عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے اپنی تزویراتی شراکت داری کی تجدید کر دی ہے۔
EPAPER
Updated: December 23, 2025, 5:22 PM IST | Doha
فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا ، قطر اسٹارز لیگ اور قطر فٹ بال ایسوسی ایشن نے ملک میں مقامی فٹ بال کی ترقی اور اسے عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے اپنی تزویراتی شراکت داری کی تجدید کر دی ہے۔
فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا ، قطر اسٹارز لیگ اور قطر فٹ بال ایسوسی ایشن نے ملک میں مقامی فٹ بال کی ترقی اور اسے عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے اپنی تزویراتی شراکت داری کی تجدید کر دی ہے۔فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو اور قطر اسٹارز لیگ اور قطر فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر، جاسم بن راشد البوعینین نے مفاہمت کی ایک نئی یادداشت پر دستخط کیے۔
یہ تقریب قطر کے قومی دن کے موقع پر لوسیل اسٹیڈیم میں فیفا عرب کپ ۲۰۲۵ء کے فائنل سے قبل منعقد ہوئی۔ یہ دن لوسیل اسٹیڈیم میں۲۰۲۲ء کے ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹائن کی فتح کی تیسری سالگرہ کے طور پر بھی منایا گیا۔اس موقع پر فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کا کہنا تھا کہ مجھے قطر کے ساتھ اس اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے پر بے حد خوشی ہے۔
📃 | FIFA President ‘Gianni Infantino’ signs a Memorandum of Understanding with H.E. Jassim Bin Rashid Al-Buainain, President of QFA and QSL.
— Qatar Football Association (@QFA_EN) December 22, 2025
This partnership aims to enhance the standards of professional club management and advance best practices in their administrative… pic.twitter.com/34bawMkOU6
میں جاسم بن راشد البوعینین اور ان کی ٹیم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس سال فیفا عرب کپ، فیفا انٹرکانٹی نینٹل کپ اور حال ہی میں فیفا انڈر۱۷؍ ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹس کی شاندار میزبانی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی پروگراموں، علم کے تبادلے اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے ذریعے ہم ایک پائیدار عالمی فٹ بال ماحولیاتی نظام کی تعمیر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:امبانی خاندان کا شمار دنیا کے۱۰؍ امیر ترین خاندانوں میں ہوتا ہے
اس معاہدے کا بنیادی مقصد قطر کے فرسٹ اور سیکنڈ ڈویژن کلبوں میں پیشہ ورانہ انتظام اور انتظامی معیارات کو بلند کرنا ہے۔ تعاون کے اگلے مرحلے میں درج ذیل نکات پر توجہ دی جائے گی۔ تعلیمی پروگرام میں کلب منیجرز اور ایجنٹس کے لیے خصوصی تربیتی اور تعلیمی کورسز،کھلاڑیوں کی فلاح ،کھلاڑیوں کی ذہنی صحت اور مجموعی بہبود کے لیے سپورٹ سسٹم کا قیام،تکنیکی ترقی میں انتظامی امور کے ساتھ ساتھ فٹ بال کے تکنیکی پہلوؤں کو جدید خطوط پر استوار کرناشامل ہے۔
یہ بھی پڑھئے:محمد صلاح کے آخری لمحات میں جادوئی گول، مصر سرخرو
جاسم بن راشد البوعینین نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ فریقین کے درمیان مضبوط تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم اس شراکت داری کے ذریعے خطے میں فٹ بال کے جنون کو امن اور انسانی اقدار کے فروغ کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ قطر نے حالیہ برسوں میں ۲۰۲۲ء کے ورلڈ کپ، ایشین کپ اور اب نومبر ۲۰۲۵ء میں ۴۸؍ ٹیموں پر مشتمل توسیعی فیفا انڈر ۱۷؍ ورلڈ کپ کی میزبانی کر کے فٹ بال کی دنیا میں اپنی قیادت ثابت کی ہے۔ یہ نیا معاہدہ، جس کی بنیاد ۲۰۲۲ء میں رکھی گئی تھی، قطری فٹ بال کے لیے ایک نئے سنہری دور کا آغاز ثابت ہوگا۔