امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈنن نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے کئی مسلم ممالک پر نافذ سفری پابندی کو ہٹائے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے متوقع چیف آف اسٹاف کلائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ اپنے شروعاتی ۱۰؍ دنوں میں ٹرمپ کی جانب سے نافذ پالسیز کو رد کرے گا۔
سیکوریٹی بڑھا دی گئی، ٹرمپ کے خلاف ووٹنگ کے سبب ریپبلکن پارٹی میں ا نتشار، استعفوں کا مطالبہ
امریکہ کی تاریخ کے پہلے صدر بن گئے جن کیخلاف ۲؍ مرتبہ مواخذہ کی تحریک منظور کی گئی
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے میٹرو حکام نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل ۱۳؍ میٹرواسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹریفک انتظامیہ نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ۱۵؍ جنوری سے ۲۱؍ جنوری تک ۱۳؍ میٹرو اسٹیشن بند رہیں گے اور ٹرین سروس مخصوص طے شدہ اوقات کے مطابق جاری رہے گی ۔ اس کے علاوہ ۲۶؍ بس روٹس کے آس پاس کے سکیورٹی دائرے کو بھی بڑھایا جائے گا۔