EPAPER
غزہ میں حالیہ بارش اور سمندر کے بڑھتے پانی کے باعث بے گھر افراد کے خیمے زیرِ آب آ گئے ہیں۔ پہلے ہی مشکلات کا شکار متاثرہ خاندانوں کی پریشانیاں اس نئی صورتحال سے مزید سنگین ہو گئی ہیں۔
December 28, 2025, 7:51 PM IST
موسمیاتی تبدیلی سے بڑھتے ہوئے خطرات کے درمیان، چھوٹے تاجروں اور ایم ایس ایم ایز کیلئے اپنی آمدنی اور کاروبار کو محفوظ رکھنے کیلئے’ کلائمیٹ انشورنس‘ کو ایک اہم حفاظتی ذریعہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
December 26, 2025, 4:13 PM IST
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جمعہ کو غیر معمولی طور پر شدید بارش نے کئی شہروں بشمول دبئی، ابوظہبی، شارجہ اور شمالی امارات کو متاثر کیا ہے، جس سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور آمد و رفت شدید متاثر ہوئی ہے۔ یہ گزشتہ ۷۶؍ سال میں ملک کی سب سے زیادہ ریکارڈ شدہ بارش میں سے ایک ہے۔ ایک ہندوستانی کی موت کی بھی خبر ہے۔ حکام نے عوام کو محفوظ مقامات پر رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز اور ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار یا منسوخ ہوگئیں جبکہ بس سروسیز بھی عارضی طور پر معطل کی گئیں۔
December 19, 2025, 5:17 PM IST
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ غزہ میں حالیہ طوفانوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی محض موسم کا نتیجہ نہیں بلکہ اسرائیلی ناکہ بندی اور جاری جنگ کی پالیسیوں کا اثر ہے۔ تنظیم نے اسے ایک ’’روکا جا سکنے والا المیہ‘‘ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کی ناکہ بندی ختم کی جائے اور فوری انسانی امداد کی اجازت دی جائے۔
December 18, 2025, 5:58 PM IST
