Inquilab Logo Happiest Places to Work

force

ممدانی نےنیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیا، آئی سی سی وارنٹ پر عمل درآمد کا مطالبہ

ممدانی نے منگل کے دن سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کردہ ویڈیو میں کہا کہ ”بنجامین نیتن یاہو ایک جنگی مجرم اور فلسطینی عوام کے خلاف ہولناک نسل کشی کا ماسٹر مائنڈ ہے۔“ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کو غزہ میں ۷۳ ہزار سے زائد فلسطینیوں کے قتل عام، اسپتالوں کو نشانہ بنانے اور ضرورت مند افراد تک خوراک اور انسانی امداد پہنچانے میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے ذمہ دار ٹھہرایا۔

July 22, 2026, 3:30 PM IST

امریکہ کی مسلسل دسویں دن ایران پر بمباری، تہران نے بحرین اور کویت کو نشانہ بنایا

امریکی حملوں میں شدت کے درمیان، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بیان دیا کہ اسلامی ملک ”ہمہ جہت جنگ کی حالت“ میں ہے۔ اس دوران، دونوں ممالک مذاکرات میں مصروف ہیں اور سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی میں کمی لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ رائٹرز کے مطابق، ایک سینئر ایرانی اہلکار نے پیر کو تصدیق کی کہ تہران کو ثالثوں کی جانب سے ۱۰ روزہ جنگ بندی کی تجویز موصول ہوئی ہیں۔

July 21, 2026, 4:56 PM IST

کارگل جنگ پر مبنی ’آپریشن سفید ساگر‘ کا ٹریلر جاری، ۷؍اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز

۱۹۹۹ء کی کارگل جنگ میں ہندوستانی فضائیہ کے اہم مشن آپریشن محفوظ ساگر پر مبنی ویب سیریز کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار اونی سین کی اس جنگی ڈراما سیریز میں ہندوستانی فضائیہ کے گولڈن ایرو اسکواڈرن کی کہانی پیش کی گئی ہے، جس میں جنگی کارروائیوں، قربانیوں اور فرض شناسی کو حقیقی واقعات سے متاثر ہو کر فلمایا گیا ہے۔ سیریز میں سدھارتھ، جمی شیرگل، ابھے ورما، دیا مرزا اور دیگر فنکار نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس کا پریمیر ۷؍ اگست کو نیٹ فلکس پر ہوگا۔

July 21, 2026, 1:16 PM IST

ریستوراں زبردستی سروس چارج وصول نہیں کر سکتے، ۴۱؍ کے خلاف کارروائی

صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنے والے مرکزی ادارہ ’’سی سی پی اے‘‘کا نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن پر ملنےوالی شکایات کی بنیاد پرکریک ڈاؤن۔

July 21, 2026, 10:55 AM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK