EPAPER
اتر پردیش کے سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے سب سے چھوٹے بیٹے ابان احمد کی جھانسی ضلع میں ایک المناک سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ابان احمد اپنے بڑے بھائی علی احمد سے ملاقات کے لیے جھانسی جیل جا رہے تھے، جب ان کی تیز رفتار ایس یو وی قومی شاہراہ پر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ابان احمد اور ان کے ساتھی سونو کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ گاڑی میں سوار تین دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
August 06, 2026, 3:00 PM IST
الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش میں پولیس اور انتظامی نظام کے کام کرنے کے طریقۂ کار پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں کئی افسران کی وفاداری آئین کے بجائے حکمراں سیاسی نظام کے ساتھ وابستہ دکھائی دیتی ہے۔ عدالت نے مشاہدہ کیا کہ تبادلے، تقرریاں اور ترقیاں اکثر میرٹ کے بجائے سیاسی سرپرستی کی بنیاد پر ہوتی ہیں، جس سے قانون کی حکمرانی متاثر ہوتی ہے۔
June 08, 2026, 5:15 PM IST
آدتیہ دھر اپنے خصوصی مشن کے تحت حقائق کی پراہ کئے بغیرمار دھاڑ دکھا کر ناظرین کو سنیما گھروں تک لانا چاہتے ہیں،یہ فلم وقت اور پیسے کا زیاں ہے۔
March 25, 2026, 8:06 PM IST
’’سیارہ‘‘ کی کامیابی کے بعد ہدایتکار موہت سوری نئی میوزیکل لو اسٹوری پر کام کر رہے ہیں، جس میں گینگسٹر ڈرامے کا پس منظر ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کے ساتھ متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہیں، تاہم حتمی فیصلہ۲۰۲۶ء کے وسط تک متوقع ہے۔
February 19, 2026, 5:28 PM IST
