• Sun, 26 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہرش وردھن رانے اگلی فلم میں گینگسٹر کا کردار ادا کریں گے

Updated: October 25, 2025, 9:02 PM IST | Mumbai

ہرش وردھن رانے کی تازہ ریلیز ’’ایک دیوانے کی دیوانیت‘‘ نے بڑی فلم ’’تھاما‘‘ سے ٹکراؤ کے باوجود باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ فلم نے چار دنوں میں ۳۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا، اور امکان ہے کہ چھ دنوں کے توسیعی افتتاحی ویک اینڈ تک ۵۰؍ کروڑ روپے کا ہدف عبور کر لے گی۔

Harshvardhan Rane. Picture: INN
ہرش وردھن رانے۔ تصویر: آئی این این

ہرش وردھن رانے کی فلم ’’ایک دیوانے کی دیوانیت‘‘ نہ صرف ناظرین کو متاثر کر رہی ہے بلکہ تجارتی لحاظ سے بھی بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے۔ فلم نے ریلیز کے ابتدائی دنوں میں توقعات سے بڑھ کر بزنس کیا ہے، باوجود اس کے کہ اس کا سامنا استری یونیورس کی بڑی فلم ’’تھاما‘‘ سے ہوا۔ تازہ رپورٹس کے مطابق، فلم کی کامیابی کے بعد ہرش وردھن رانے اب ایک نئے اور بڑے پروجیکٹ میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق، اداکار کو ایکتا کپور کی پروڈیوس کردہ ایک بڑی گینگسٹر فلم میں کاسٹ کیا جا رہا ہے، جو جلد ہی حتمی مراحل میں داخل ہونے والی ہے۔ ذرائع کے مطابق فلم کے اسکرپٹ میں زبردست ایکشن اور کردار ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:ابراہیم علی خان کو اداکاری چھوڑکر کرکٹ کھیلنے کا مشورہ

پروڈیوسر ایکتا کپور کا ماننا ہے کہ ہرش وردھن رانے اس کردار کیلئے بہترین انتخاب ہیں۔ ایک قریبی ذریعے نے بتایا کہ ’’فلم کے کئی پہلوؤں پر کام جاری ہے، لیکن یہ ایک جدید گینگسٹر کہانی ہوگی جس میں نیا زاویہ پیش کیا جائے گا۔ شائقین ہرش وردھن رانے کو عموماً رومانوی کرداروں میں دیکھتے ہیں، مگر یہ فلم ان کیلئے ایک مکمل نیا تجربہ ثابت ہوگی، جو ان کی اداکاری میں نیا تاثر پیش کرے گی۔‘‘ ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ پروجیکٹ ’’گرین لائٹ‘‘ حاصل کرنے کے آخری مرحلے میں ہے، اور اس میں ہرش وردھن کے کردار کو تہہ دار اور بے رحم گینگسٹر کے طور پر پیش کیا جائے گا۔
فی الحال اداکار رومانوی میوزیکل ڈرامے میں اپنی پرفارمنس کے باعث سرخیوں میں ہیں، مگر اگر یہ نیا پروجیکٹ شروع ہوتا ہے تو یہ ان کے کریئر میں ایک بڑی تبدیلی کا باعث بنے گا۔ اگرچہ فلم کے عنوان یا ٹیم کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں، لیکن فلمی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ منصوبہ ’’سوٹ آؤٹ ۳‘‘ یا ’’ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی ۳‘‘ جیسی فرنچائز سے منسلک بھی ہو سکتا ہے، کیونکہ ایکتا کپور ان دونوں سیریز کی پروڈیوسر رہ چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK