• Sun, 25 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

germany

اے آئی کا اثر: برطانوی اخبار ’’دی ٹیلی گراف‘‘ میں۱۰۰؍ ملازمتیں ختم ہونے کا خدشہ

جرمن میڈیا گروپ ایکسل اشپرنگر نے ۵۷۵؍ ملین پاؤنڈ میں دی ٹیلی گراف کو خریدنے کے چند ماہ بعد ہی ملازمتوں میں کٹوتی کا عمل شروع کردیا۔ اخبار کو مصنوعی ذہانت سے تقویت یافتہ عالمی میڈیا اور معلوماتی ادارے میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے تحت ۱۰۰؍  تک ملازمتیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ کھیل اور ثقافت کے شعبوں پر خاص اثر پڑنے کی اطلاعات ہیں، جبکہ انتظامیہ ویڈیو، آڈیو، تقریبات اور دیگر ڈجیٹل ذرائع سے آمدنی بڑھانے کی تیاری کررہی ہے۔

October 24, 2026, 9:01 PM IST

۲۰۳۰ء تک جرمنی کو ہندوستان کی برآمدات ۵۰؍ارب ڈالر سے تجاوز کرسکتی ہیں

ایسوچیم کی ایک رپورٹ کے مطابق، اس معاہدے سے پیدا ہونے والے تجارتی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے تو ۲۰۳۰ء تک ہندوستان سے جرمنی کو اشیا اور خدمات کی برآمدات ۵۰؍ ارب ڈالر سے تجاوز کرسکتی ہیں، جبکہ یہ حجم بڑھ کر ۶۰؍ارب ڈالر، یعنی تقریباً ۵۴؍ ارب یورو تک پہنچنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

October 23, 2026, 8:06 PM IST

ایف ٹی اے سے ہندوستان اور جرمنی کی صنعتوں کے درمیان تعاون مضبوط ہوگا: پیوش گوئل

مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے کہا ہے کہ ہندوستان اور یورپی یونین (ای یو) کے درمیان مجوزہ آزاد تجارتی معاہدہ دونوں کے لیے اہم تبدیلی کا ذریعہ ثابت ہوگا اور اس سے ہندوستان اور جرمنی کی صنعتوں کے درمیان تعاون کو نئی مضبوطی ملے گی۔

October 22, 2026, 8:25 PM IST

جرمنی: ۱۳؍ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی زیر غور

جرمنی میں ۱۳؍ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی زیر غور ہے، کابینہ نے یورپی قوانین نافذ ہونے تک۱۳؍ سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل نیٹ ورکس پر عارضی پابندی کی حمایت کی، ساتھ ہی پلیٹ فارمز پر زور دیا کہ وہ بطور ڈیفالٹ نشہ آور مواد بند کریں۔

October 14, 2026, 9:52 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK