• Fri, 18 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

guinness book of world records

انگلینڈ: دنیا کی معمر ترین خاتون ۱۱۷؍ برس کی ہو گئیں، طویل عمر کا راز بتایا

دنیا کی معمر ترین زندہ شخصیت ایتھل کیٹرہم جمعہ ۲۱؍ اگست کو اپنی ۱۱۷؍ ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ ۱۹۰۹ء میں پیدا ہونے والی برطانوی خاتون نے طویل زندگی کا راز بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کبھی کسی سے بحث نہیں کرتیں، دوسروں کی بات سنتی ہیں اور اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارتی ہیں۔ ۱۱۷؍ برس کی عمر میں بھی ان کی زندگی نئے تجربات سے بھرپور ہے۔

August 21, 2026, 12:30 PM IST

ہندوستان: رینو دھریال کے نام سب سے لمبے بالوں کا گنیز ورلڈ ریکارڈ

ہندوستان کی رینو دھریال نے زندہ خاتون کے سب سے لمبے بال رکھنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ ان کے گھنے سیاہ بالوں کی لمبائی ۵۰ء۲۷۱؍ سینٹی میٹر یعنی ۸؍ فٹ ۱۰؍ انچ ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ اعزاز ’’زندہ شخص، سب سے لمبے بال، خاتون‘‘ کے زمرے میں دیا گیا ہے۔

August 08, 2026, 6:53 PM IST

ڈھائی سالہ شلوکا شاہ کا بڑا کارنامہ، ’بک آف ورلڈ ریکارڈز‘ میں نام درج

یہاں رہائش پزیر ڈھائی سالہ شلوکا نمیت شاہ نے اپنی غیر معمولی ذہانت، تیز یادداشت اور صلاحیت کی بنیاد پر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

August 06, 2026, 1:29 PM IST

پیرو: ہزاروں افراد کا سالسا ڈانس، گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش

پیرو کے دارالحکومت لیما میں ۴؍ جولائی کو ہزاروں افراد نے دنیا کی سب سے بڑی سالسا ڈانس کلاس کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش میں حصہ لیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تین ہزار سے زائد جوڑے اس منفرد تقریب میں شریک ہوئے۔ شرکاء نے ماہر انسٹرکٹرز کی رہنمائی میں ایک ساتھ سالسا کے مختلف انداز پیش کیے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ تقریب کا مقصد صرف عالمی ریکارڈ قائم کرنا نہیں بلکہ پیرو کی ثقافت، موسیقی اور رقص کو عالمی سطح پر مزید فروغ دینا بھی ہے۔ ریکارڈ کی حتمی تصدیق متعلقہ ادارے کی جانب سے بعد میں کی جائے گی۔

July 06, 2026, 5:35 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK