• Sun, 14 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کینیا: ماحولیاتی کارکن کا مسلسل ۷۲؍ گھنٹوں تک درخت کو گلے لگانے کا عالمی ریکارڈ

Updated: December 14, 2025, 1:04 PM IST | Nairobi

کینیا کی ماحولیاتی کارکن ٹرافیانا موتھونی نے ۱۱؍ دسمبر کو مسلسل ۷۲؍ گھنٹوں تک درخت کو گلے لگانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے، اس کے اس کارنامے کو پورے ملک کی عوام نے براہ راست دیکھا، اور اس کوشش کی حوصلہ افزائی کی۔

Photo: X
تصویر: ایکس

کینیا کی ماحولیاتی کارکن ٹرافیانا موتھونی نے ۱۱؍ دسمبر کو مسلسل ۷۲؍ گھنٹوں تک درخت کو گلے لگانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے، اس کے اس کارنامے کو پورے ملک کی عوام نے براہ راست دیکھا، اور اس کی کوشش حوصلہ افزائی کی۔بارش ہو یا دھوپ، ۲۲؍ سالہ لڑکی تین دن تک درخت کے تنے سے چمٹی رہی بغیر کچھ کھائے یا سوئے، جبکہ پورے ملک کے لوگوں نے اس کی کوشش کو براہ راست دیکھا۔

بعد ازاں ٹرافیانا کا کہنا ہے کہ’’ یہ اقدام مقامی درختوں کے تحفظ اور ذہنی تندرستی کو فروغ دینے کے لیے تھا۔میں نے یہ اس لیے کیا تاکہ ثابت کروں کہ جب زندگی بھاری محسوس ہو تو فطرت ہمیں تھام سکتی ہے، اور ہمارے درختوں کا تحفظ ہماری اپنی تندرستی کے تحفظ کا حصہ ہے۔‘‘ واضح رہے کہ ٹرافیانا نے اس عمل کے ذریعے اپنے سابقہ ۴۸؍ گھنٹوں کے ریکارڈ کو  توڑنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہی۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں طوفانی بارش سے بھاری تباہی

واضح رہے کہ موجودہ ماحولیاتی تبدیلی کے سبب دنیا بھر میں موسم پر اس کے اثرات کا بہ آسانی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے، ’’گلوبل وارمنگ‘‘ کے خطرات سے ماہرین کے متنبہ کرنے کے باوجود عالمی لیڈروں نے اس سے بچنے کیلئے کوئی واضح قدم نہیں اٹھایا، جس کے سبب موسم کی بے قاعدگی اور درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے، جو گلیشئیر کے پگھلنے کا سبب بن رہا ہے، جس کے نتیجے میں سمندر کی سطح بڑھنے اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔ ان تمام خطرات کے پیش نظر درختوں کی اہمیت کافی بڑھتی جارہی۔ صنعتوں کے قیام کیلئے درختوں کی کٹائی کے خلاف متعدد تنظیمیں میدان میں اتر کر احتجاج کر رہی ہیں، اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے درختوں کی اہمیت سے آگاہ کررہی ہیں۔ ٹرافیانا کا یہ عمل اسی جانب دنیاکی توجہ مبذول کرانے کی ایک انوکھی کوشش ہے، جس کی پذیرائی کی جانی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK