EPAPER
سماجی کارکن سونم وانگچک نے حکومت کی جانب سے مذاکرات اور امتحانی نظام میں اصلاحات کی یقین دہانی کے بعد اپنی ۲۶؍ روزہ بھوک ہڑتال ختم کر دی، تاہم جنتر منتر پر جاری سی جے پی تحریک ختم ہونے کے بجائے مزید شدت اختیار کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ گزشتہ رات اور آج صبح ہونے والی پیش رفت میں سی جے پی کے بانی ابھیجیت دپکے نے واضح کیا کہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان استعفیٰ نہیں دیتے۔ دپکے نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ پردھان کو برطرف کریں، بصورت دیگر عوامی مطالبات وزیر اعظم کے استعفے تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔ ادھر حکومت اور سی جے پی کے درمیان آج غیر جانبدار مقام پر مذاکرات ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
July 24, 2026, 9:14 AM IST
فلم اور ٹی وی اداکاراَمل سہراوت کا کہنا ہے کہ میں نے انڈسٹری سے ۳؍ سال کا وقفہ لے کر کاروبار شروع کیا تھا لیکن اب میں ایک بار پھر یہیں قدم جمانے کیلئے کوشاں ہوں۔
April 26, 2026, 1:37 PM IST
ہریانہ میں ناصر اور جنید کے قتل کیس کے مرکزی ملزم مونو مانیسرکو راجستھان ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے بعد اپنے آبائی علاقے میں اس کے حامیوں نے اس کا استقبال کیا جس پر مقتولین کے اہلِ خانہ نے تشویش اور مایوسی کا اظہار کیا۔
March 09, 2026, 3:21 PM IST
گروگرام کے ۳۰؍ سالہ جعفرالدین خان گزشتہ تین سال سے رات کے وقت شہر اور سوہنا کے بے گھر افراد، معمر شہریوں اور فٹ پاتھ پر رہنے والے بچوں کو مفت کھانا اور مدد فراہم کر رہے ہیں۔ وہ ہر رات مختلف علاقوں کا دورہ کر کے لوگوں کو گرم کھانا اور موسم کے مطابق ضروری سامان دیتے ہیں۔ ان کا یہ مشن اب ہزاروں لوگوں کیلئے امید اور سہارا بن چکا ہے۔
December 12, 2025, 8:41 PM IST
