• Sun, 01 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

hate speech

کنیڈا: حجاب پوش مسلم خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کے خلاف اجنبی لڑکیاں ڈٹ گئیں

رپورٹس کے مطابق، ایک شخص نے حجاب پوش خاتون سے کہا کہ مسلمانوں کا کنیڈا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس موقع پر دو اجنبی خواتین نے حجاب پوش خاتون کی حمایت کی اور اس کا پورا ساتھ دیا۔ اس لفظی جھڑپ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہوگیا ہے، جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ منگل کے روز ویسٹرن یونیورسٹی کے کیمپس میں یا اس کے قریب پیش آیا۔

October 30, 2026, 5:59 PM IST

کرناٹک ہائی کورٹ نے بابری مسجد فیصلے کے خلاف پوسٹرز پر درج مقدمہ خارج کر دیا

بابری مسجد کے فیصلے سے نا اتفاقی ظاہر کرتے ہوئے کچھ افراد نے اختلاف رائے پیش کرنے کیلئے پوسٹرز کے ذریعے احتجاج درج کرایا جس پر پولیس نے غداری کے تحت مقدمہ درج کیا لیکن کرناٹک ہائی کورٹ نے حالیہ سماعت کرتے ہوئے اس مقدمے کو خارج کر دیا ہے، عدالت نے کہا ہے کہ اختلاف رائے کا اظہار کرنا یہ ہر شہری کا جمہوری حق ہے اورپوسٹرز کے ذریعےاس حق کا اظہار کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔

October 23, 2026, 9:22 PM IST

احمد آباد: گربا پروگرام سے مسلمانوں اور غیر ہندوؤں کو نکل جانے کا حکم دیا گیا

گجرات وی ایچ پی کے ترجمان ہتیندر سنگھ راجپوت نے اس اعلان کا دفاع کیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ”عام طور پر، بجرنگ دل، جو وی ایچ پی کا یوتھ ونگ ہے، احمد آباد میں گربا پروگراموں کا دورہ کرتا ہے اور منتظمین سے ملاقات کرکے ان سے غیر ہندوؤں کے پنڈال میں داخلے کو روکنے کا کہتا ہے۔“ انہوں نے کہا کہ رضاکار بعض اوقات ایسے پروگراموں میں شریک مردوں کو تلک لگاتے ہیں اور جن افراد کو وہ مشکوک سمجھتے ہیں انہیں باہر نکال دیتے ہیں۔

October 16, 2026, 6:58 PM IST

یوگی کی تقریر پر کارروائی کا مطالبہ کرنے والے سابق صحافی پرویز پرواز کا انتقال

یوگی آدتیہ ناتھ کی۲۰۰۷ء کی متنازع تقریر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرنے والے سابق صحافی اور سماجی کارکن پرویز پرواز کا گورکھپور ضلع جیل میں انتقال ہوگیا۔ ۷۲؍ سالہ پرویز ایک الگ اجتماعی عصمت دری کے مقدمے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے، ان کی موت کے ساتھ ہی یوگی کی تقریر کے خلاف ان کی طویل قانونی جدوجہد ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئی ہے۔

October 13, 2026, 3:39 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK