EPAPER
امریکی ادارے FDA کو موصول ہونے والی ۲۸؍ ہزار سے زائد مضر اثرات کی رپورٹوں کے تجزیے میں کیفین اور دیگر محرک اجزا والے مشروبات اور سپلیمنٹس کا سنگین قلبی مسائل سے تعلق سامنے آیا ہے۔ ۱۸؍ سے ۳۴؍ سال کے نوجوانوں سے متعلق رپورٹوں نے ڈاکٹروں کی تشویش بڑھا دی ہے، تاہم محققین نے واضح کیا ہے کہ یہ نتائج براہِ راست سبب اور اثر ثابت نہیں کرتے۔
November 06, 2026, 5:59 PM IST
ماؤنٹ ایورسٹ پر سال بھر مائیکرو پلاسٹک اور نینو پلاسٹک کے ذرات گر رہے ہیں جو ممکنہ طور پر زہریلے ہوسکتے ہیں۔ سائنسدانوں کا تخمینہ ہے کہ تبت کی سطح مرتفع پر ۴۰۰۰ میٹر سے زیادہ کی بلندی پر ہر سال ۵۶ ٹن سے زیادہ مائیکرو پلاسٹک ذرات جمع ہو سکتے ہیں۔ تحقیق میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایورسٹ پر پلاسٹک صرف کوہ پیماؤں اور سیاحت کی وجہ سے جمع نہیں ہو رہا، بلکہ فضائی گردش کے ذریعے بھی آ رہا ہے۔
October 31, 2026, 4:16 PM IST
غزہ کے ۳۶ اسپتالوں میں سے صرف ۱۹ اسپتال جزوی طور پر کام کر رہے ہیں، کوئی ایک بھی اسپتال مکمل طور پر فعال نہیں۔ جنگ زدہ علاقے میں ادویات، تشخیصی آلات اور ایندھن کی شدید ترین قلت بدستور برقرار ہے۔ دونوں ڈاکٹروں نے طبی سامان لانے پر عائد اسرائیلی پابندیوں کا ذکر کیا۔ ڈاکٹر خلیل نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے ان کی ٹیم کے آلات ضبط کر لئے اور واپسی کے سفر پر ان کا داخلہ روک دیا۔
October 31, 2026, 3:53 PM IST
شہر میں بنیادی طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کی گئی منصوبہ بندی پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ شانتی نگر میں ممبئی پائپ لائن کے قریب محض۱۰۰؍ میٹر کے دائرے میں ۳؍ اربن ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر (یو ایچ ڈبلیو سی) قائم کئے گئے ہیں جن میں ۲؍ مراکز بند پائے گئے جبکہ راجیو گاندھی فلائی اوور کے نیچے ایک اور طبی کیبن کئی ماہ سے غیر استعمال شدہ پڑا ہے۔
October 29, 2026, 12:23 PM IST
