پودینہ بہت سے فائدہ مند اجزاء کا ایک خزانہ ہے اور پیٹ کم کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ معدے کو طاقت دیتا ہے اور ہاضمے کو مؤثر بناتا ہے جس کے بعد معدہ غذا کو اچھی طرح ہضم کرنے کے قابل ہوجاتا ہے۔
EPAPER
Updated: February 05, 2026, 3:15 PM IST | Mumbai
پودینہ بہت سے فائدہ مند اجزاء کا ایک خزانہ ہے اور پیٹ کم کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ معدے کو طاقت دیتا ہے اور ہاضمے کو مؤثر بناتا ہے جس کے بعد معدہ غذا کو اچھی طرح ہضم کرنے کے قابل ہوجاتا ہے۔
سافٹ ڈرنکس اور شکر سے بھرپور مشروبات ذائقہ دار لگتے ہیں لیکن صحت پر ان کے مضر اثرات کے ساتھ ساتھ یہ موٹاپے کی وجہ بھی بنتے ہیں۔ ان شربت میں موجود کیمیائی اجزاء ذیابیطس اور امراض قلب کی وجہ بھی بن سکتےہیں۔ حالانکہ چند قدرتی اشیاء سے تیار مشروبات آپ کو وزن گھٹانے میں مدد کرتے ہیں۔ ذیل میں چند مشروبات کا ذکر کیا جا رہا ہے:
پودینے کی چائے
پودینہ بہت سے فائدہ مند اجزاء کا ایک خزانہ ہے اور پیٹ کم کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ معدے کو طاقت دیتا ہے اور ہاضمے کو مؤثر بناتا ہے جس کے بعد معدہ غذا کو اچھی طرح ہضم کرنے کے قابل ہوجاتا ہے۔ پودینے کی چائے میں اگر دارچینی بھی شامل کی جائے تو اس سے شوگر ہونے کا خطرہ بہت حد تک ٹل جاتا ہے اور اس کا باقاعدہ استعمال پھولے ہوئے پیٹ کو کم کرتا ہے۔ اگر گرم چائے کا ذائقہ اچھا نہ لگے تو اس میں برف شامل کرکے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: آپ کا گھر چین و سکون کا گہوارہ بن سکتا ہے اگر...
انناس کا جوس
انناس کو جوسر میں ڈال کر اس کا بغیر دودھ کا شیک بنالیجئے جسے عام طور پر ’اسموتھی‘ کہا جاتا ہے۔ اس میں موجود اِنزائم بروملین پیٹ میں موجود غذا کو فوری طور پر ہضم کرتے ہیں اور پیٹ کے گھیر کو کم کرتے ہیں۔ اگر کسی طرح اس میں السی (فلیکس سیڈز) کا چمچہ بھر تیل شامل کردیا جائے تو اس کا فائدہ دو چند ہوسکتا ہے۔
سبز چائے
سبز چائے دل کے امراض، کینسر اور وزن کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوسکتی ہے اور طویل تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اجزاء چربی گھلاتے ہیں اور وزن کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سبز چائے میں کئی معدنیات اور جسم کے لئے انتہائی مفید اجزاء موجود ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’ریٖل‘ والی زندگی نے اصل زندگی کا حسن چھین لیا ہے
پانی کونظر انداز نہ کیجئے
پانی میں جسم کے سیکڑوں افعال کو منظم اور انسان کو چاق و چوبند رکھتا ہے۔ اگر ہر کھانے سے قبل ایک گلاس پانی پیا جائے تو اس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوتے ہیں اور اگر میز پر ایک جانب کئی سافٹ ڈرنکس رکھی ہوں اور دوسری جانب سادہ پانی ہو تو آپ پانی کی جانب ہاتھ بڑھائیے۔ یاد رکھئے، ٹھنڈا پانی بھی جسم کے اندر کئی مثبت اثرات کا باعث بنتا ہے لہٰذا مناسب مقدار میں وقفے وقفے سے پانی پیجئے۔